امراض معدہ و امعاء کا قدرتی علاج:
ضروری پرہیز:
تمام دالیں، تیز مرچ مصالحے، پالک، سوڈا واٹر، چائے، ٹھنڈے مشروبات، میدے یا فائن آٹے کی اشیاء، فرائیڈ فوڈز، بادی غذائیں، بیکری اور کریانہ آئٹمز، بازاری کھانے، پیک فوڈز اور جوسز، چائے، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، وغیرہ۔
ضروری ہدایات:
چھوٹے نوالے خوب چبا کر منہ میں موجود اَنزائمز شامل کریں۔ بھوک رکھ کے کھائیں۔ بھرپور ناشتہ کریں۔ بادی اثرات سے نجات کیلئے ادرک استعمال کریں۔ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا بعد پانی پئیں۔ دوپہر کے کھانے کے بعد چند منٹ کیلئے آنکھیں موند کر ذہن کو بالکل خالی چھوڑ دیں۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کریں۔ پروٹین یا لحمیات، ریشہ دار اور نشاستے والی غذاؤں کی مناسب مقدار کھائیں جو کہ نہ صرف جسمانی توانائی بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ ناشتے میں ایک چٹکی کالا زیرہ ملا کر دہی کھائیں، لیکن رات کو دہی نہ لیں۔ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔ کالی پتی کی چائے یا کولڈ ڈرنکس پینے سے ایسے انزائمز (خمیر) اور تیزابی مادے بنتے ہیں، جس سے خوراک جلد ہضم نہیں ہوتی بلکہ گیس، تیزابیت اور جلن شروع ہو جاتی ہے۔
—————-
درجِ ذیل تمام دواؤں، غذاؤں اور مشروبات کے سب نسخوں پر روزانہ لازمی عمل کرنا ہے:
۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ پیچش ہوں تو یہ 6 بار لیں۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔
۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے)
۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: ہلکی آگ پر پانی میں پکا کر، ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، شہد] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔۔ یا ۔۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور میٹھا سوڈا ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔۔ یا ۔۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر،
۔4۔ بغیر تڑکا سالن: سیاہ مرچ، معدنی (پنک) نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، تھوڑی میتھی، مٹر، بٹن مشروم اور پانی میں ہلکی آگ پر فرائی کئے بغیر پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، کھیرا، سرسوں کا ساگ (سیاہ مرچ اور تھوڑی پالک والا)،
۔5۔ ہاضم چٹنی: تازہ پودینہ، تازہ دھنیا، تازہ نیازبو (تُلسی)، سونف، ادرک، لہسن کی سیاہ مرچ اور پنک نمک میں ہاضم چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر،
۔6۔ تازہ پھل: سیب، انجیر، فالسہ، تربوز، امرود، ناشپاتی، میٹھے، پپیتا، جاپانی پھل، جامن، خوبانی، گنے کی گنڈیریاں، سَورسوپ پھل، وہیٹ گراس جوس، مکئی کا اُبلا یا بُھنا ہوا بُھٹہ یا دانے،
۔7۔ تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی (پشتو میں ازغکے، پنجابی میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ) کی، پھولوں، پتوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام ایک، ایک لڈو، گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں ۔۔ یا ۔۔ صبح شام، نصف چھوٹی چمچ خشک دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، سمیت) سبز پوڈر اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (دارہلد) پوڈر کو گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، بعد غذا، پی لیں۔ بچوں کو یہی پانی تازہ مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پلائیں] ۔۔ یا ۔۔ [بلغم، کھانسی، پھیپھڑوں میں کینسر یا جسم میں پانی ہو تو: اکسیردھماسہ پوڈر کی 1 سے 4 چنے تک مقدار، صبح و شام اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا ٹھنڈک والے جوسز میں بعد غذا دیں۔] (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا، نیچے لکھے ادویات والے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں)
۔8۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ اونٹنی کے نیم گرم دودھ سے لیں۔
========================
امراض معدہ و امعاء، قبض، گیس، اپھارہ کیلئے درجِ ذیل میں سے حسبِ ضرورت کوئی سے دو یا تین دوائی نسخے استعمال کریں:
۔1۔ دائمی قبض اور بواسیر: میں 3 یا 5 خشک انجیر دھو کر آدھا کپ پانی میں رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھالیں اور پھر پانی بھی پی لیں۔ قبض کی وجہ سے گیس ہو تو جائفل کے پھول لیموں کے رس میں گِھس کر چاٹ لیں۔ بچوں کی بدہضمی میں سونف، پودینہ ایک ایک تولہ لیکر ایک پاؤ پانی میں ابال کر وقفے وقفے سے دیں۔
۔2۔ ادرک کا قہوہ: تازہ ادرک 50 گرام کے ٹکڑے کرکے 2 کلو پانی میں ہلکی آنچ پر پکا کر اتار کر دو بڑے چمچ شہد ملا کر تھرماس میں ڈال لیں اور یہی آدھا آدھا کپ سارا دن پیتے رہیں۔
۔3۔ معدہ کیلئے: سونف، دھنیا، زیرہ، انار دانہ (50، 50 گرام)، کالا نمک 25 گرام، ست لیموں 12 گرام، مصری نصف کلو۔ سفوف بنا کر نصف چمچ کھانے کے بعد لیں۔
۔4۔ ہاضم سفوف: ہلدی، ملٹھی، سونف، چھلکا اسبغول، گلیکسوز ڈی۔ ہموزن لے کر سفوف بنا لیں اور آدھی چمچ صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے پانی کے ساتھ کھائیں۔
۔5۔ پیٹ میں غذا کم ٹھہرتی ہو تو: دھنیا پانچ تولہ، مرچ سیاہ دو تولہ، نمک دو تولہ باریک پیس کر چورن بنا لیں اور تین ماشہ کھانا کھانے کے بعد لیں۔
۔6۔ خون کے دستوں کیلئے: مکھن گائے تین تولہ، دیسی شکر ایک تولہ، شہد خالص ایک تولہ ملا کر چٹانے سے خون کے دستوں کا آنا بالکل بند ہوجاتا ہے۔
۔7۔ قے یا بھوک کی کمی کیلئے: سبز دھنیا کا رس نکال کر تھوڑے تھوڑے وقفہ سے ایک ایک گھونٹ پلانا چاہیے۔ ادرک اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے بھی قے بند ہوجاتی ہے۔ کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر پلائیں، فوراً قے رک جائے گی۔
۔8۔ معدے کے تمام امراض کیلئے: اناردانہ ایک پاؤ، سونٹھ ایک پاؤ، پودینہ ایک پاؤ کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ صبح و شام ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
۔9۔ امراضِ معدہ کیلئے: زیرہ سفید، نمک سیاہ (70، 70 گرام)، فلفل دراز، فلفل سیاہ، ادرک خشک (20، 20 گرام)، نوشادر ٹھیکری 8 گرام، نمک خوردنی 200 گرام، ست لیموں 60 گرام، دیسی شکر 100 گرام۔ سفوف بنا کر ایک گرام صبح و شام ہمراہ تازہ پانی دیں۔ پیٹ درد، بد ہضمی، بھوک کی کمی، گیس، تیزابیت، اپھارہ، الٹی و متلی کیلئے مفید ہے۔
۔10۔ ایچ۔پائیلوری، گیس، قبض: سناء مکی، ملٹھی، سونف (ہر ایک 50 گرام)، گودہ حنظل 25 گرام۔ سفوف بنا کر نصف چمچ صبح کھائیں۔ سی کو(اجمل) 120 ایم ایل، مُحلّلِ اورام (فیروز اجملی)120 ایم ایل، چوعرقہ اچھی کمپنی کا120 ایم ایل، عرق مکو120 ایم ایل، عرق گاؤزبان120 ایم ایل۔ ملا کر ایک چھوٹی چمچ صبح، دوپہر، شام دیں۔
==========
امراض معدہ و امعاء، ایچ۔پائیلوری، پیچش، مروڑ کیلئے درجِ ذیل میں سے حسبِ ضرورت کوئی سے دو یا تین دوائی نسخے استعمال کریں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔1۔ قے یا متلی کیلئے فوری اثر: نمک خوردنی، میٹھا سوڈا ( 1، 1 گرام)، دیسی شکر (10 گرام)، ایک لیموں، ایک گھونٹ پانی میں مکس کر کے مریض کو پلا دیں۔
۔2۔ قے یا بھوک کی کمی کیلئے: تازہ دھنیا کا رس نکال کر تھوڑے وقفہ سے ایک ایک گھونٹ پلائیں۔ ادرک اور پیاز کا رس ملا کر پلائیں۔ کچے سیب کا جوس، تھوڑا نمک ملا کر پلائیں۔
۔3۔ امراضِ معدہ کیلئے: سونف، دھنیا، زیرہ، انار دانہ (50، 50 گرام)، کالا نمک 25 گرام، ست لیموں 12 گرام، مصری نصف کلو۔ سفوف بنا کر نصف چمچ کھانے کے بعد لیں۔
۔4۔ پیٹ میں غذا کم ٹھہرتی ہو تو: دھنیا پانچ تولہ، مرچ سیاہ دو تولہ، نمک دو تولہ باریک پیس کر چورن بنا لیں اور تین ماشہ کھانا کھانے کے بعد لیں۔
۔5۔ خون کے دستوں کیلئے: مکھن گائے تین تولہ، دیسی شکر ایک تولہ، شہد خالص ایک تولہ ملا کر چٹانے سے خون کے دستوں کا آنا بالکل بند ہو جاتا ہے۔
۔6۔ پیٹ درد، بد ہضمی، بھوک کی کمی، گیس، تیزابیت، اپھارہ، الٹی ، متلی کیلئے: زیرہ سفید، نمک سیاہ (70، 70 گرام)، فلفل دراز، فلفل سیاہ، ادرک خشک (20، 20 گرام)، نوشادر ٹھیکری 8 گرام، نمک خوردنی 200 گرام، ست لیموں 60 گرام، دیسی شکر 100 گرام۔ سفوف بنا کر ایک گرام صبح و شام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
۔7۔ سفوف ایچ پائیلوری: الائچی سبز، زیرہ سفید، سونف، پودینہ (ہر ایک 125 گرام)، افسنتین اصلی 50 گرام۔ سفوف بنا کر نصف چھوٹی چمچ یا ہزارملی گرام والے دو کیپسول روزانہ ایک یا دو بار، کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ دیں۔
۔8۔ پنج سین: سونف، سنامکی، سنڈھ، سیاہ نمک (5، 5 تولہ)، میٹھا سوڈا 10 تولہ۔ سفوف بنا کر چوتھائی سے نصف چھوٹی چمچ بعد غذا ہمراہ پانی دیں۔ (بی پی ہو تونمک نہ ڈالیں)
۔9۔ ایچ۔پائیلوری کیلئے: ہلدی 5 تولہ، ملٹھی 5 تولہ، سونف 5 تولہ، رال سفید 3 تولہ۔ پوڈر بنا کر نصف چھوٹی چمچ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کے ساتھ دیں۔ ایچ۔پائیلوری نیگیٹو ہونے کے بعد، صبح نہار منہ دو عدد مربہ آملہ اور رات سوت وقت دو عدد مربہ ہرڑ 15 دن کیلئے کھلائیں۔ (نوٹ: ایچ۔پائیلوری کے علاج میں افسنتین اصلی اور اونٹنی کے دودھ کے بہترین نتائج ہیں۔ افسنتین بہترین جراثیم کش دوا ہے۔)
۔10۔ حب تیرہ تیزک: ہلدی 5تولہ، تیرہ تیزک 5 تولہ۔ سفوف کر کے نخودی گولیاں بنا کر دو گولی کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی کے ساتھ تینوں وقت دیں۔
۔11۔ اجوائن دیسی، رائی، تیز پات، پودینہ (ہموزن) سفوف کر لیں۔ نصف چھوٹی چمچ کھانے کے بعد پانی کے ساتھ دیں۔ (ایچ پائیلوری نیگیٹو آنے پر 10 دن تریاق جگر استعمال کروائیں)۔ *تریاق جگر:* نوشادر 1تولہ، قلمی شورہ 2 تولہ، افسنتین 3 تولہ، ریوند خطائی 4 تولہ۔ سفوف بنا کر صبح دوپہر شام چار رتی، بعد غذا، عرق مکو و کاسنی کے ساتھ دیں۔
۔12۔ ایچ۔پائیلوری، گیس، قبض: سناء مکی، ملٹھی، سونف (50، 50 گرام)، گودہ حنظل 25 گرام۔ سفوف بنا کر نصف چمچ صبح کھائیں۔ سی کو(اجمل) 120 ایم ایل، مُحلّلِ اورام (فیروز اجملی)120 ایم ایل، چوعرقہ اچھی کمپنی کا 120 ایم ایل، عرق مکو 120 ایم ایل، عرق گاؤزبان120 ایم ایل۔ ہموزن ملا کر ایک چھوٹی چمچ صبح، دوپہر، شام دیں۔
۔13۔ ادرک کا قہوہ: تازہ ادرک 50 گرام کے ٹکڑے کرکے 2 کلو پانی میں ہلکی آنچ پر پکا کر اتار کر دو بڑے چمچ شہد ملا کر تھرماس میں ڈال لیں اور یہی آدھا آدھا کپ سارا دن پیتے رہیں۔
۔14۔ پیچش کیلئے: پوست ہلیلہ زرد 50 گرام، بیلگری 50 گرام، انبہ ہلدی 50 گرام۔ تمام اجزاء باریک پیس کر ملا لیں۔ بس تیار ہے۔ بچوں کو دو سے تین رتی بڑوں کو پہلی خوراک ایک ماشہ پھر چار رتی صبح دوپہر شام پانی سے دیں۔ اسی کو ایک گھونٹ پانی میں بھگو کر پن چھان کر پلائیں تو پھر بھی بہترین کام کرتی ہے۔
۔15۔ موشن و انتڑیوں کے امراض، ٹائیفائیڈ، امراضِ جگر اور یرقان، سر درد، گلے کی خرابی، ٹانسلز: صبح، دوپہر، شام حسبِ عمر نصف چھوٹی چمچ تک قسط شیریں کا سفوف سادہ پانی کے ساتھ لیں۔
۔16۔ بار بار تھوڑا تھوڑا پاخانہ آتا ہو: تج سک 50 گرام، ستاور 50 گرام، تخم ریحان 50 گرام۔ تمام اجزاء کا سفوف بنا لیں۔ صبح و شام کھانے کے بعد 5 ماشہ سفوف، ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔ مرض کی شدت میں ٹھنڈے دودھ کے ساتھ استعمال کروائیں۔
۔17۔ بار بار پاخانے کی حاجت، ایچ۔پائیلوری، سنگرہنی، پیٹ میں مروڑ، وغیرہ: ہلیلہ سیاہ حسب ضرورت لے کر گهی میں بریاں کر لیں۔ جب سب پهول جائیں نکال کر ٹھنڈا ہونے پر باریک سفوف تیار کر کے محفوظ کر لیں۔ آدھا گرام سے ایک گرام تک اُبلے چاولوں کے پانی (پیچ) سے یا لسی سے صبح شام استعمال کروائیں۔
۔18۔ سفوف مصطگی برائے ایچ پائیلوری، جلن، زخم معدہ، پرانے پیچش: زیرہ سفید، مصطگی رومی، ہموزن سفوف کرلیں۔ آدھا سے ایک ماشہ ہمراہ دہی، صبح ناشتے سے قبل دیں۔
۔19۔ سفوف ایچ۔پائیلوری: الائچی سبز، زیرہ سفید، سونف، پودینہ (ہر ایک 125 گرام)، افسنتین اصلی 50 گرام۔ سفوف بنا کر نصف چھوٹی چمچ یا ہزار ملی گرام والے دو کیپسول روزانہ ایک یا دو بار، کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ دیں۔
۔20۔ ایچ۔پائیلوری کیلئے: ہلدی 5 تولہ، ملٹھی 5 تولہ، سونف 5 تولہ، رال سفید 3 تولہ۔ سفوف بنا کر نصف چھوٹی چمچ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کے ساتھ دیں۔ ایچ پائیلوری نیگیٹو ہونے کے بعد: صبح نہار منہ دو عدد مربہ آملہ اور رات سوت وقت دو عدد مربہ ہرڑ 15 دن کیلئے کھلائیں۔
۔21۔ ایچ پائیلوری، السر، زخم، ورم و درد، سوزش معدہ و امعاء: دودھ 6 کلو، شیشہ نمک کپڑ چھان شدہ 6 تولہ، ہلدی ثابت کپڑچھان شدہ 7 تولہ، تج قلمی کپڑ چھان شدہ 7 تولہ، دانہ الائچی پاؤڈر 1 تولہ، زعفران پاؤڈر 1 تولہ، الائچی کلاں 3 تولہ (پاؤ پانی میں ابالیں، آدھ پاؤ رہ جائے تو چھان لیں)۔ دودھ میں شیشہ نمک ڈال کرتین چار ابالے کے بعد ہلدی ڈال دیں۔ ہلکی آگ پر ہلاتے ہوئے دودھ آدھا رہ جائے تو تج قلمی ڈال کر ہلاتے جائیں۔ مزید آدھا رہ جائے تو دانہ الائچی خورد ڈال کر ہلاتے جائیں۔ پھر جوشاندہ الائچی کلاں ڈال کر ہلکی آگ پر ہلاتے جائیں۔ اتارنے سے کچھ دیر پہلے زعفران شامل کر کے کھویا تیار کر لیں۔ آگ سے اتار کر دھوپ میں خشک کر کے ایک بار سب کو دوبارہ پیس لیں۔ دوا تیار ہے۔ ہزار ملی گرام کیپسول صبح و شام خالی پیٹ دیں۔ انجیکشن سے بھی تیز کام کرنے والا نسخہ ہے۔
============
ایمز نیچرل کینسر کئیر سنٹر،
ایمز فاؤنڈیشن، بالمقابل این ٹی ایس،
پلاٹ 94، سٹریٹ 4، سیکٹر H-8/1، اسلام آباد*،
*اوقاتِ کار:* ہر ماہ کے پہلے 3 ہفتے، صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (ناغہ بروز اتوار)
*رابطہ معالج:* صرف واٹس ایپ میسیج: 03125448922۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکیل شاہ کا یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
بسم اللہ مطب چیچہ وطنی: www.youtube.com/@BismillahMatabCCW
===============
Aims Cancer Care Center, Aims Foundation,
Opposite NTS, Street 4, Sector H-8/1, Islamabad
Contact: 00923125448922 (WhatsApp Message Only)
[Visiting Hours: 9am to 1pm (Sunday Off)]
YouTube: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah/
Bismaillah Matab: www.youtube.com/@BismillahMatabCCW
===============
Salam Sir,
I have serious problems with my stomach. I get alot of flatulence and it affects my prayers as i have to do multiple wuzu. I have a history of IBS sometimes it is severe sometimes it is normal but I cannot control my flatulence. Please advise something to relieve gas production. Thank You.
AoA,
Please use the following:
1. Drink grean tea of Green Mint Leaves, Feruled, Green Cardamom, twice or thrice a day.
2. For Stomach or Colon problems, prepare Golden Asbagol Husk by mixing One tablespoon of “Turmeric Powder” in 8 tablespoons of “Asbagol Husk”. Mix one tablespoon of “Golden Husk” and One tablespoon of “Pure Extra Virgin Olive Oil” in one glass of semi-hot milk and drink empty stomach, twice a day. Place on pinch of the “Golden Husk” in right and left cheeks, and also under the tongue, before sleep. In the morning just clean your mouth.
3. For atleast one week, eat barley porridge food, cooked in black chilly powder.
Please take natural foods, Vegetables cooked in black Chilli Powder. Drink regularly mixed juice of fresh seasonal fruits and Vegetables by adding lemon juice and some powder of black chilli.
What to Avoid:
Please stop using the sugar, Aspartame (an artificial sweetener made from aspartic acid), Table Salt, Acidic Foods (all fried foods), coffee, tea, chocolate, Cold Drinks, distilled water, water bottles in freezers, plastic containers or plastic wraps, microwave ovens, toxic chemicals & pesticides, Alcohol, Food Supplements, and all packed food items.
Alternative cure for gas stomach Please translate into English or Hindi
OK Dear, I will try soon.