Spiritual Cure for Kids Problems:

اولاد کی نافرمانی اور شَر سے حفاظت:

تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی ہی تخلیق ہیں، اور اللہ ہی کے بنائے نظام کے تابع ہیں۔ اللہ نے ہی خیر و شر کا نظام بھی تخلیق کیا اور مخلوق کو اپنی مرضی سے خیر یا شر کا راستہ اختیار کرنے کا مکمل اختیار بھی دیا۔ لیکن کائنات کا مکمل نظام اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کے تابع ہے اور اللہ کی مرضی کے بغیر درخت کا پتّا بھی حرکت نہیں کر سکتا۔ اس دنیا میں جو بھی وقوع پذیر ہوتا ہے، اس کے پیچھے اللہ کی رضا بھی شامل ہوتی ہے۔ غصہ اور ڈپریشن اس وقت شروع ہوتا ہے، جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام ہماری مرضی کے مطابق کیوں نہیں ہوا؟ اور ہم بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں صرف اللہ ہی کی مرضی چلتی ہے۔ لہٰذا، اگر کوئی بھی مشکل یا رکاوٹ آ جائے تو اس پر صبر کرتے ہوئے اللہ سے ہی نجات کی دعا کریں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بلند مرتبے پر فائز کرنے کیلئے ہی کسی کو بھی آزمائش میں ڈالتا ہے۔

۔1۔ رات کو باوضو اول و آخر گیارہ، گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّھِیْدُ پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے بچوں کو دے اور بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کریں۔ اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھیں تو ایک مرتبہ اور کرلیں۔

۔2۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ پڑھیں۔ پھر 60 مرتبہ یَا بَرُّ پڑھیں۔ با وضو دن کے کسی وقت یہ پڑھتے رہیں۔ کم از کم 90 دن یہ عمل کریں۔ روزانہ کی پابندی کرلیں تو مزید فوائد بھی ملیں گے۔

۔3۔ چند یوم ان کے سونے کے بعد با وضو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللهِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْهًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ (آل عمران۔83) پڑھ کر تین بار دائیں کان میں اور تین بار پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔

۔4۔ ہر نماز کے بعد، اول و آخر گیارہ، گیارہ بار درود شریف اور ایک سو بار أَصْلِحْ لِيْ فِي ْذُرِّيَّتِيْ إِنِّيْ تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔ (الاحقاف۔15) پڑھیں اور اولاد کی اصلاح کی دعا کریں۔

۔5۔ کسی بھی نماز کے بعد 300 بار روزانہ اس اسم الٰہی یَا رَءُوْفُ یَا حَنَّانُ یَا حَکِیْمُ پڑھیں۔

===============

Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH)
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

===============

پرائم کینسر کیئر اینڈ جنرل ہسپتال (PCCGH)

پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)

موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے ایک کلومیٹر،

موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-15، اسلام آباد

واٹس ایپ میسیج: 00923125448922

ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.

وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)

گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com

یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

==============

کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔

شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔

واٹس ایپ میسیج:۔  00923122764270

جاز کیش: 00923002569229

================

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *