اولاد کی نافرمانی اور شَر سے حفاظت:
تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی ہی تخلیق ہیں، اور اللہ ہی کے بنائے نظام کے تابع ہیں۔ اللہ نے ہی خیر و شر کا نظام بھی تخلیق کیا اور مخلوق کو اپنی مرضی سے خیر یا شر کا راستہ اختیار کرنے کا مکمل اختیار بھی دیا۔ لیکن کائنات کا مکمل نظام اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کے تابع ہے اور اللہ کی مرضی کے بغیر درخت کا پتّا بھی حرکت نہیں کر سکتا۔ اس دنیا میں جو بھی وقوع پذیر ہوتا ہے، اس کے پیچھے اللہ کی رضا بھی شامل ہوتی ہے۔ غصہ اور ڈپریشن اس وقت شروع ہوتا ہے، جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام ہماری مرضی کے مطابق کیوں نہیں ہوا؟ اور ہم بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں صرف اللہ ہی کی مرضی چلتی ہے۔ لہٰذا، اگر کوئی بھی مشکل یا رکاوٹ آ جائے تو اس پر صبر کرتے ہوئے اللہ سے ہی نجات کی دعا کریں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بلند مرتبے پر فائز کرنے کیلئے ہی کسی کو بھی آزمائش میں ڈالتا ہے۔
۔1۔ رات کو باوضو اول و آخر گیارہ، گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّھِیْدُ پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے بچوں کو دے اور بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کریں۔ اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھیں تو ایک مرتبہ اور کرلیں۔
۔2۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ پڑھیں۔ پھر 60 مرتبہ یَا بَرُّ پڑھیں۔ با وضو دن کے کسی وقت یہ پڑھتے رہیں۔ کم از کم 90 دن یہ عمل کریں۔ روزانہ کی پابندی کرلیں تو مزید فوائد بھی ملیں گے۔
۔3۔ چند یوم ان کے سونے کے بعد با وضو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللهِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْهًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ (آل عمران۔83) پڑھ کر تین بار دائیں کان میں اور تین بار پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔
۔4۔ ہر نماز کے بعد، اول و آخر گیارہ، گیارہ بار درود شریف اور ایک سو بار أَصْلِحْ لِيْ فِي ْذُرِّيَّتِيْ إِنِّيْ تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔ (الاحقاف۔15) پڑھیں اور اولاد کی اصلاح کی دعا کریں۔
۔5۔ کسی بھی نماز کے بعد 300 بار روزانہ اس اسم الٰہی یَا رَءُوْفُ یَا حَنَّانُ یَا حَکِیْمُ پڑھیں۔
۔۔ بچے کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کے اسلامی رئیکی کا دم کرتے رہیں:
===============
Herbalist, Nutritionist, Cancer Specialist: Shakeel Ahmad Shah Hashmi
FTJ (Govt. of Pakistan), Ex-Prof. & Addl. Director (IT), IIU, Islamabad
Aims Matab, Aims Foundation
Opposite NTS, Near Shifa Int’l Hospital, St. 4, Sector H-8/1, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Meeting Time: 9am to 1pm (Friday and Sunday Off)
Location: https://goo.gl/maps/2U7WH9mYrd3QWi1H6
————-
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
===============
ہربلسٹ، ماہر غذائیت، کینسر سپیشلسٹ: شکیل احمد شاہ ہاشمی
فاضلِ طب والجراحت (حکومتِ پاکستان)، سابق پروفیسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (آئی ٹی)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد
رابطہ معالج: واٹس ایپ میسیج: 03125448922، اوقاتِ کار: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (ناغہ: جمعہ اور اتوار)
کورئیر سے ادویات منگوانے کیلئے: (صرف واٹس ایپ میسیج): 03259111519۔
ایمز مطب، ایمز فاؤنڈیشن،
بالمقابل این ٹی ایس، نزد شفاء انٹرنیشنل ہسپتال، سٹریٹ 4، سیکٹر H-8/1، اسلام آباد
۔۔۔۔۔
گوگل لوکیشن: https://goo.gl/maps/2U7WH9mYrd3QWi1H6
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
==============
کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔
شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔
واٹس ایپ میسیج:۔ 00923122764270، جاز کیش: 00923002569229
================
