Natural Cure of Poisonous Bites:

Natural Cure of Poisonous Bites:

زہریلے جانوروں سے بچاؤ اور کاٹے کا قدرتی علاج*

۔1۔ سانپ کاٹے کی فرسٹ ایڈ: کاٹنے کی جگہ سے دو تین انچ اوپر خوب کَس کر پٹی یا کپڑا باندھ دیں۔ پھر زخم کو چاقو سے + کی طرح کٹ لگائیں۔ پلاسٹک کا کاغذ رکھ کے جلدی جلدی چوستے رہیں۔ پلاسٹک نہ ملے تو خالی منہ سے چوستے ہوئے ساتھ ساتھ پانی سے کلی کرتے رہیں۔ پھر مریض کو معالج کے پاس بھیج دیں یا اینٹی اسنیک وینم ۱۰ ایم ایل میں ۵۰ ایم ای گلوکوز ڈرپ ملا کر وریدی ٹیکہ لگائیں۔ یہ آبِ حیات کا کام کرتا ہے۔ اگر مریض کی نبض کمزور، یا نیم بیہوشی کی کیفیت ہو تو ڈیکاڈران، بٹنی سال یا کورامین کا ٹیکہ لگائیں۔
۔2۔ لعاب دہن: بھڑ کے کاٹے پر اپنا لعاب لگاتے رہنے سے درد فوری ختم ہو جاتا ہے
۔3۔ بچھو کے کاٹنے کا فوری علاج: مولی کا پانی ڈنگ کی جگہ پر لگانے سے فورا تسکین ہوتی ہے۔ست لیموں کو آک کے دودھ میں کھرل کر کہ اس کا لیپ لگانے سے بھی آرام آ جاتا ہے۔ نیلا تھوتھا (بریاں) اور ست لیموں ہموزن ملا کر مقام ڈنک پر لگائیں اور اوپر ایک قطرہ پانی کا لگانے سے درد ختم ہو جائے گا۔
۔4۔ بچھو کے کاٹے کا فوری علاج: لہسن اور شہد ملا کر لگانے سے درد سے فوری آرام آتا ہے۔ تمہ خشک چار رتی کھلانا بچھو کے زہر کا تریاق ہے۔
5. بچھو کے ڈنگ کیلئے: جب کوئی دوا میسر نہ ہو تو عام مکھی کو مار کر ڈنک کے مقام پر لگائیں۔ درد سے چیختے چلاتے بندے پر سکون طاری ہو جائے گا۔
۔6۔ زہریلے جانور کے ڈنگ کے لئے فوری اثر دوا: نوشادر کا ہوائی تیل متاثرہ مقام پر ایک دو قطرے لگائیں فوراً درد کافور ہو جائے گا۔ ان شاءالله!
۔7۔ فرسٹ ایڈ سانپ کاٹے کا تریاق نسخہ بذریعہ مٹی: سانپ کاٹے تو فوراً مٹی کها لیں۔ مٹی کی کچھ مقدار کهانے سے سانپ کے کاٹے کا زہر دل کی طرف نہیں جائے گا اور انسان آسانی سے کسی علاج گاہ کی طرف بخیریت پہنچ جائے گا۔ مور سانپ کو کهانے کے بعد مٹی کهاتا ہے۔ اگر وہ مٹی نہ کهائے تو خود مر جائے۔
۔8۔ بچھو یا شہد کی مکھی کاٹے کا سنیاسی نسخہ: عام گھریلو مکھی کا گوبر، جو اکثر تاروں پر چپکا ہوتا ہے، وہاں سے اتار لیں اور حسب ضرورت پانی ملا کر اس کا مرہم بنا لیں۔ جہاں بچھو، شہد کی مکھی یا بِھڑ (ڈیمو یا بھونڈ) کاٹ لے تو اس پر فوراً یہی مرہم لگائیں۔تین منٹ میں درد بھی ختم ہو جائے گا اور سوزش بھی نہیں ہو گی۔
۔9۔ بھڑ وغیرہ کے کاٹے کا مجرب علاج: اگر راہ چلتے ہوئے کہیں بھی بھڑِ وغیرہ کاٹ لے تو آپ فوراً شیرمدار لگائیں۔ تھوڑا سا پٹرول لگاتے لگاتے درد ختم ہو جائے گا اور سوزش بھی نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ روغن شفاء یعنی امرت دھارا بھی کمال کا اثر دیتا ہے۔
۔10۔ آم کے گوند سے زہریلے جانوروں کا فوری علاج: آم کے درخت سے آم توڑتے وقت ایک سفید گوند جیسا رس نکلتا ہے، اسے شیشی میں جمع کر کے رکھ لیں۔اگر کسی کو بچھو، بھڑ ، ہزار پایا، وغیرہ کاٹ لے تو یہی رس مقامِ ڈنک پر لگائیں تو فوراً درد، جلن ختم ہوگی۔ مقام ڈنک پر شیر مدار لگانے سےبھی بہت زبردست کام کرتا ہے۔
۔11۔ آم کے پھولوں سے جادوئی ہاتھ: آم کے نئے نکلے ہوئے پھولوں کو خوب مسل مسل کر ہاتهوں کے اوپر نیچے ان کے پانی سے تین مرتبہ تر و خشک کر لیں اور ملتے ملتے ان پھولوں کی باقیات ہاتهوں سے اتارتے رہیں۔ پهر ہاتهوں کو دهو لیں۔ اس سے اگلے سال تک کیلئے سانپ، بهڑ (ڈیمو)، شہد کی مکھیوں کے زہریلے ڈنک کیلئے شفاء دینے والے ہاتھ تیار ہو جاتے ہیں۔ جب بهی کسی کو ڈنک لگے تو اس جگہ پر انگلی پھیرنے سے زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔
۔12۔ ان بجھا چونا: کاٹے کی جگہ پر ان بجھے چونے کا لیپ کریں۔ سبز ہو جائے تو اتار کر پھر نیا لیپ لگائیں۔ جب سبز ہونے سے ہٹ جائے تو زہر ختم ہو جائے گا۔
۔13۔ اگر ہر سال بار بار سانپ کاٹے: ریوند عصارہ، گلقند، جلاپہ ہریڑ (ہر ایک 20 گرام) کوٹ پیس کر ملا لیں اور ایک ماہ تک روزانہ چوتھائی چھوٹی چمچ چاٹ لیں۔ پھر ایک ماہ وقفہ کریں اور پھر ایک ماہ چاٹ لیں۔ اسی طریقہ سے چار پانچ ماہ چاٹ لینے سے سانپ دوبارہ کبھی نہ کاٹے گا۔
۔14۔ زہر اور باؤلے پن (Rabies) کا علاج: بانس یا بمبو (جس سے طباشیر نکلتی ہے) کے پتے کوٹ کر بڑا چمچ بھر عرق نکال کر، صرف تین دن، نہار پیٹ پلائیں۔ مریض صحتیاب ہو جائے گا اور دوبارہ کبھی کتا کاٹ بھی لے تو زہر اثر نہیں کرے گا۔ انسان یا جانور کے ہر قسم کے زہر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
۔15۔ باؤلے پن (Rabies) کا علاج: چاہے مریض بھی باؤلہ بھی ہو چکا ہو تو کنوار گندل کا پتا صاف کر کے مریض کے آگے رکھیں۔ وہ اسے کھانے لگے گا۔ یہ اسے میٹھا لگے گا اور وہ خوب مزے سے کھائے گا۔ جب اسے یہ کڑوا لگنے لگے تو سمجھ لیں کہ اب مریض صحتیاب ہو چکا ہے۔
۔16۔ زہر اور ڈائیلسز کا علاج: اذراقی مدبر 1 تولہ، کالی مرچ 1تولہ، گیرو 1تولہ، اکسیری سنکھ مذکورہ 1 تولہ ملا کر گھیکوار کی مدد سے گولیاں بنا لیں۔ یہ دوا زہروں کا بھی تریاق ہے۔ منی میں پس سیل آ رہے ہوں ، تو ایک رتی صبح وشام مکھن یا بالائی میں دیں۔ گردوں کا مریض ہو اور بات ڈائیلاسز تک پہنچ چکی ہو یا ڈائیلاسز ہو رہے ہوں، تو ایسے مریض کو کلونجی اور بھکھڑے کے قہوے کے ہمراہ 500 ملی گرام کا کیپسول صبح وشام دیں۔ بہت مفید اور ہر مطب میں تیار رکھنے کے قابل نسخہ ہے۔ اگر کسی کو کتے نے کاٹ لیا ہو یا سانپ بچھو کاٹ لے تو ایسے مریض کو اور ایک، ایک گولی صبح، دوپہر، شام 41 دن کھلائیں، ان شاءاللہ زہر کا نام و نشان بھی نہ رہے گا۔ اگر کوئی ہلکا زہر ہو تو 15 دن بھی کافی ہے۔
۔17۔ ہومیوپیتھی دوا Lysin 1M کے 5 قطرے ہر تین گھنٹے بعد مریض کے منہ میں تب تک ڈالتے رہیں، جب تک کہ مریض کے حواس بحال نہ ہو جائیں۔
۔18۔ لیوینڈر کا تیل نیند لاتا ہے اور مچھروں کو تین سے چار گھنٹے تک 80 سے 90 فیصد تک پیچھے ہٹا دیتا ہے۔
۔19۔ کالی مرچ کا تیل یا لیمن گراس آئل مچھروں کو بھگانے میں مددگار ہیں۔
۔20۔ نیم کا تیل یا ٹی ٹری آئل مچھروں کو بھگاتا ہے اور مچھروں کے کاٹنے کو آرام دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔

روحانی علاج:

۔21۔ زہریلے جانوروں کے ڈسنے سے بچاؤ اور علاج: بچھو، بھڑ، شہد کی مکھی، مچھر یا کوئی زہریلے کیڑوں پر کاٹنے سے قبل یا فوری بعد یہ آیت ایک ہی سانس میں 7 بار پڑھ کر دم کر دیں: وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ (الشعراء۔۱۳۰)۔ وہ آپ کو نقصان نہ پہنچائے گا۔
۔22۔ زہروں کا دم: اکیس دفعہ یہ آیت پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر پورے جسم پر پھیر لیں: سَلٰم* عَلَىٰ نُوحٍۢ فِى ٱلْعٰلَمِيْنَ(الصّافات – 79)۔ یہ صبح و شام کرنا ہے۔ سانپ، بچھو، مچھر، حتیّٰ کہ ہر قسم کے کیڑوں کے زہر اس دم کے کرنے سے بے اثر ہو جاتے ہیں۔ اگر سانپ سامنے آ جائے تو 101 مرتبہ پڑھ کر اس کے گرد دور سے انگلی سے دائرہ لگا دیں۔ یا مر جائے گا یا بھاگ جائے گا یا اندھا ہو جائے گا۔
۔23۔ بچھو کے کاٹے کا دم: اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر بمع بسم اللہ اکتالیس دفعہ الحمد پڑھیں۔ یہ تین حصوں میں تقسیم کر لیں۔ پہلے پندرہ دفعہ، پھر تیرہ دفعہ اور آخر میں تیرہ دفعہ پڑھ کر دم کرتے جائیں اور جھاڑو یا کسی درخت کی شاخ سے جھاڑتے جائیں۔ بچھو کا درد ادھر ہی ختم ہو جاتا ہے۔

===============

Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH)
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

===============

پرائم کینسر کیئر اینڈ جنرل ہسپتال (PCCGH)

پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)

موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے ایک کلومیٹر،

موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-15، اسلام آباد

واٹس ایپ میسیج: 00923125448922

ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.

وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)

گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com

یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

==============

کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔

شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔

واٹس ایپ میسیج:۔  00923122764270

جاز کیش: 00923002569229

================

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *