Natural Remedies for All Types of Fever, Dengue, Lack of Platelets, Typhoid, etc.

ہر طرح کے بخار کا قدرتی علاج:

ضروری پرہیز:

تمام تلی ہوئی غذائیں، تمام بیکری آئٹمز، پیک شدہ اور بازاری کھانے اور مشروبات، شدید ٹھنڈے یا شدید گرم مشروبات، سوڈے کی بوتلیں، دال ماش، جنک فوڈز، وغیرہ۔ الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، کالی پتی کی چائے، کافی، وغیرہ۔

حصہ اول: درجِ ذیل سب نسخے ضروری ہیں:

۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار (پیچش ہوں تو یہ 6 بار)، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔

۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے)

۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔یا۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور سوڈیم بائی کاربونیٹ ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔

۔4۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔

۔5۔ ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ نیازبو (یا تُلسی)، چٹکی [سونف، سہانجنا پوڈر یا سہانجنا کی لکڑی کا ٹکڑا]، 2 عناب اور چھوٹی الائچی کو کپ پانی میں ایک ابال دے کر چھان کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا [شہد یا سٹیویا] ملا کر، سارا دن چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلائیں۔

حصہ دوم: درجِ ذیل میں سے کوئی سا ایک یا دو نسخے استعمال کر سکتے ہیں:

۔1۔ بخار کیلئے: ایک عدد تازہ پیپل کا پتا پیس کر حسب ضرورت شہد یا سٹیویا ملا کر چٹائیں۔ تین دن بخار کو دفع کرتا ہے۔

۔2۔ ٹائیفائیڈ بخار، موشن و انتڑیوں کے امراض، امراضِ جگر اور یرقان، سر درد، گلے کی خرابی، ٹانسلز، منہ اور دانتوں میں انفیکشن، گردوں کی خرابی: صبح، دوپہر، شام حسبِ عمر نصف چھوٹی چمچ تک قسط شیریں کا سفوف سادہ پانی کے ساتھ لیں۔ ٹائیفائیڈ کے جراثیم بھی چند منٹ میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

۔3۔ دیسی پیناڈول، پونسٹان، آگمنٹن: سَت ملٹھی 2 گرام، سہاگہ بریاں 4 گرام، ملٹھی 8 گرام، سونف 8 گرام، ہلدی 4 گرام۔ کھرل کر کے یکجان کر لیں۔ روز صبح شام ایک چنے کے برابر ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ اندرونی چوٹ، انفیکشن، پٹھوں کا درد، مسلز انجری، بخار، وغیرہ میں یہ پینا ڈول، پونسٹان اور آگمنٹن سے بہتر ہے۔

۔4۔ بخار کیلئے دیسی کونین پوڈر: دیسی شکر 100 گرام، گئودنتی پوڈر 20 گرام میں شیر مدار 10 گرام (ایک بڑا چمچ) قطرہ قطرہ کر کے تقریباً 4,5 گھنٹے تک خوب رگڑائی کریں اور دھوپ میں خشک کر کے پوڈر بنا لیں۔ بچوں کو 1 سے 2 چاول اور بڑوں کو 3 سے4 چاول روزانہ 3 بار دیں۔

۔5۔ کشتہ گئودنتی: حسبِ ضرورت گئودنتی کو شہد لگا کر اجوائن دیسی میں رکھیں۔ جتنی لگ جائے ٹھیک ہے۔ اب اس کو کوئلوں پر سوختہ کر لیں۔ پھر اسے نیم کے نغدہ میں رکھ کر کوزہ میں بند کر کے مقدار کے حساب سے اوپلوں کی آگ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نکال پوڈر کر لیں۔ دو رتی گئودنتی، آدھی رتی دیسی کونین، صبح، دوپہر، شام دیں۔ ان شاءاللہ، پہلی خوراک سے ہی بخار اتر جائے گا۔ بخار، ملیریا، ٹائیفائیڈ، نزلہ، زکام، چھاتی کے انفیکشن، سر درد، دردشقیقہ کا حتمی اور مجرب علاج ہے۔ پندرہ منٹ میں سردرد نزلہ زکام چھاتی کے انفیکشن میں سکون ملتا ہے۔ احتیاطاً پانچ یوم تک دوا لیں۔

۔6۔ اکسیر بخار: مغز کرنجوہ 250 گرام، فلفل سیاہ 60 گرام، نوشادر ٹھیکری 25 گرام۔ سفوف بنا کر چھوٹی چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ دو خوراک ہی کافی ہوں گی۔

۔7۔ تریاق نزلہ بخار: گل بنفشہ، گل غافث، اسطوخودوس، بادیان خطائی، پپلامول (ہر ایک پچاس گرام)۔ اجزاء پرانے نہ ہوں۔ صاف ستھرا کر کےباریک پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک تا تین ماشہ، صبح دوپہر شام، ہمراہ نیم گرم پانی لیں۔ ساتھ تیز بخار ہو تو دو ماشہ تریاق نزلہ، دورتی دیسی کونین، پانچ رتی کشتہ گاؤدنتی ملا کر نیم گرم پانی یا دودھ سے یا جوشاندہ (اجوائن دیسی، منقیٰ، خوب کلاں، سونف) سے لیں۔ ان شاءاللہ ایک دن میں بخار، سردرد، نزلہ، زکام، چھاتی کے انفیکشن، وغیرہ دور کرنے میں زود اثر ہے۔ خصوصاً کپکپی کے ساتھ ملیریا پندرہ منٹ میں دور ہو گا۔ پانچ یوم دوائی لیں۔

۔8۔ تریاق بخار: مغز کرنجوہ، کوڑ انڈیا، برگ افستین (برابر وزن) باریک پیس کر ایک ہزار ملی گرام کا کیپسول صبح شام ہمراہ پانی دیں۔ ان شاءاللہ، ایک دن میں بخار اتر کر مریض تندرست ہو جاتا ہے اور ٹائیفائیڈ کی رپورٹ بھی نیگیٹو آ جاتی ہے۔

۔9۔ تریاق دمہ، تپ دق، بخار کاہنہ: سُمبلو، کشتہ گئودنتی، ست گلو اور افسنتین (دس دس تولہ)، اجوائن خراسانی دو تولہ اور نمک خوردنی ایک تولہ۔ سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور ایک ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ چائے استعمال کریں۔ چند دن میں پرانا بخار، دمہ، تپ دق سے نجات ہو گی۔

================

ڈینگی بخار اور پلیٹلیٹس کا قدرتی علاج:*

ڈینگی بخار کو ہڈی توڑ بخار بھی کہتے ہیں۔ اگر پلیٹلیٹس ڈیڑھ لاکھ سے کم ہوں تو بخار ڈینگی ہو سکتا ہے۔ اس کی علامات شدید درد اور قے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پلیٹلٹس چیک کروائیں، اگر پچاس ہزار سے نیچے آ جائیں تو پلیٹ لٹس لگوائیں۔ اس وائرس کی مدت سات دن ہے، اس کے بعد پلیٹ لٹس از خود بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ مریض کو زود ہضم غذا دیں۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس، سکنج بین، بار بار پلائیں۔ ڈینگی بخار سےبچنے کیلٸے روزانہ ایک چٹکی اجواٸن چبا کر ُچوس لیں اور اجواٸن پھینک دیں۔ ان شااللہ کبھی ڈینگی بخار نہیں ھوگا۔ بخار ہو جائے تو 100 سے اوپر نہ جانے دیں۔ چھ چھ گھنٹے بعد پیناڈول دیں، کیوں کہ بخار تیز ہو گا، تو پلیٹلٹس زیادہ جلدی ختم ہوں گے۔ بچوں کو حسبِ عمر ہر چیز کی کم مقدار بار، بار دیں۔

حصہ اوّل: مکمل پرہیز کے ساتھ درجِ ذیل تمام غذائی اور دوائی نسخوں پر لازمی عمل کریں:

۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار (پیچش ہوں تو یہ 6 بار)، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں۔ کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔

۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے)

۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، 2 ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔یا۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور سوڈیم بائی کاربونیٹ ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔

۔4۔ بغیر تڑکا سالن: تھوڑی [سیاہ مرچ، معدنی نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، میتھی، مٹر، مشروم] اور زیادہ پانی میں ہلکی آگ پر بغیر فرائی پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، کھیرا، سیاہ مرچ اور (پالک اور سرسوں کا ساگ برابر سبز دھنیا ملا کر)]، (2 اُبلے انڈوں کی سفیدی ملا کر کھائیں)۔

۔5۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔

۔6۔ ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ نیازبو (یا تُلسی)، چٹکی [سونف، سہانجنا پوڈر یا سہانجنا کی لکڑی کا ٹکڑا]، 2 عناب اور چھوٹی الائچی کو کپ پانی میں ایک ابال دے کر چھان کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا [شہد یا سٹیویا] ملا کر، سارا دن چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلائیں۔

۔7۔ تازہ پھل: سیب، انجیر، فالسہ، تربوز، امرود، ناشپاتی، میٹھے، پپیتا، جاپانی پھل، جامن، خوبانی، گنے کی گنڈیریاں، وہیٹ گراس جوس، مکئی کا اُبلا یا بُھنا ہوا بُھٹہ یا دانے،

۔8۔ سردیوں میں جب پی ایچ لیول 7 سے اوپر ہو تو کم مقدار میں خشک پھل: بادام، خوبانی، پستہ، انجیر، شہتوت، کاجُو، آملہ، (عرقیات یا پانی میں بھگو کر یا رگڑ کر)۔

۔9۔ تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی (پشتو میں ازغکے، پنجابی میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ) کی، پھولوں، پتوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام ایک، ایک لڈو، گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں ۔یا۔ صبح شام، نصف چھوٹی چمچ خشک دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، سمیت) سبز پوڈر اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (دارہلد) پوڈر کو گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، بعد غذا، پی لیں۔ بچوں کو یہی پانی تازہ مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پلائیں]۔ (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا، نیچے لکھے ادویات والے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں)

۔10۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔

۔11۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کیلئے: ڈی۔کَیل پوڈر: (سہانجنا کے پتے، سفید موصلی، کوزہ مصری (50، 50 گرام) کا پوڈر بنا کر) 1 سے 2 چنے برابر، صبح شام، ہمراہ نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز لیں۔ ساتھ 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی لیں۔ ہر ہفتہ مچھلی کے تیل کا 1 کیپسول لیں۔ جسم کو ٹھنڈی دھوپ زیادہ لگائیں۔

۔12۔ خون کی کمی کیلئے: خون افزاء پوڈر: ایک سے 3 چٹکی، روزانہ 2 سے 3 بار، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے لیں ۔یا۔ ہومیو سیرپ آئرن پلس کا ایک چمچ دن میں 2 بار لیں۔

۔13۔ بار بار پیشاب، خون کی کمی، جلن، لرزا بخار کیلئے: کلونجی، تخم کاسنی، اجوائن دیسی (50، 50 گرام)، مرچ سیاہ 30 گرام کا پوڈر بنا کر، روزانہ 3 بار، 2 گرام پوڈر، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے بعد غذا لیں۔

حصہ دوم: صرف حسبِ ضرورت (یعنی سب کیلئے ضروری نہیں):

۔1۔ وبائی علاقوں میں حفاظتی دوا کے طور پر: ہومیو ادویات یوپیٹوریم پرف اور چینینم سلف الگ الگ، ہفتے میں دو بار دیں۔

۔2۔ پلیٹ لٹس کی کمی ہو تو: روزانہ 3 بار، پپیتے کے 1 پتا کا جوس، تازہ مکس جوسز میں ملا کر ۔ یا ۔ [ہومیو دوا ”Crotalus Horridus 200“ کے 5 قطرے ۔یا ۔ ہومیو دوا ”Eupatorium Perfoliatum Q“ کے 10 قطرے ۔ یا ۔ ہومیو دوا ”BM Platelets Enhancer“ کے 5 قطرے، تھوڑے پانی میں ملا کر پلائیں۔

۔3۔ اکسیر بخار: مغز کرنجوہ 250 گرام، فلفل سیاہ 60 گرام، نوشادر ٹھیکری 25 گرام۔ سفوف بنا کر چھوٹی چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ دوسری خوراک کے بعد دوا کھلانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

۔4۔ بخار کیلئے: دیسی کونین پوڈر: دیسی شکر 100 گرام، گئودنتی پوڈر 20 گرام میں شیر مدار 10 گرام (ایک بڑا چمچ) قطرہ قطرہ کر کے تقریباً 4,5 گھنٹے تک خوب رگڑائی کریں اور دھوپ میں خشک کر کے پوڈر بنا لیں۔ بچوں کو 1 سے 2 چاول اور بڑوں کو 3 سے 4 چاول روزانہ 3 بار دیں۔

۔5۔ دیسی پیناڈول، پونسٹان، آگمنٹن، پین کلر: ہلدی، ملٹھی، سونف (8، 8 گرام)، سہاگہ بریاں 4 گرام، سَت ملٹھی 2 گرام۔ سفوف بنا کر روز ایک یا دو چنے کے برابر اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ جوسز سے لیں۔

روحانی علاج:

۔1. ڈینگی سے بچاؤ کیلئے: یَامُھَیْمِنُ 29 بار اول و آخر 3، 3 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر روزانہ اپنے اوپر دم کریں۔

۔2. ڈینگی سے بچاؤ کیلئے: سورۃ الانعام کی آیات [مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ (۱۶) وَإِن يَمْسَسْكَ اللّهُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدُير (۱۷)] کاغذ پر لکھ کر گھر کے دروازے پر لگائیں تمام گھر والے ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں گے۔ ڈینگی ہو چکا ہو تو روزانہ تین بار انہی آیات کا دم کرتے رہیں۔

۔3. صبح و شام سورۃالرحمٰن اور سورۂ تغابن ڈینگی وائرس کے مریض پر پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کر کے بھی پلائیں۔

۔4. سورۂ فاتحہ 41 مرتبہ صبح و شام ڈینگی وائرس کے مریض کے اوپر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں، 3 دن میں شفاء ہوگی۔

===============

Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH)
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

===============

پرائم کینسر کیئر اینڈ جنرل ہسپتال (PCCGH)

پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)

موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے ایک کلومیٹر،

موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-15، اسلام آباد

واٹس ایپ میسیج: 00923125448922

ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.

وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)

گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com

یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

==============

کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔

شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔

واٹس ایپ میسیج:۔  00923122764270

جاز کیش: 00923002569229

================

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *