Falling Hair or Baldness
1. Add, handful of Hinna (Mehendi) leaves into 250 grams of Coconut Oil and boil them. Apply this oil daily into the hair. The hair will grow better.
2. Mix a spoon of honey and a spoon of Cinnamon Powder into 2 spoons of Olive Oil. Apply this paste to the head 20 minutes before bath. The baldness will end.
3. Grind raw onion, mix in the honey and absorb in the hair. Or grind a red onion in some water and apply it in hair for 15 minutes daily, before bath. Hair will start rising in a month.
4. Grind 50g of Potentilla Nepalensis (Rattan Jot), Soapnut (Reetha), Indian Gooseberry (Aamla), Sikakai, Misletoe (Amarbail), and mix it in one kilogram of mustard oil. Now put this mixture for five days. Oil will become red. Continuous use of this oil will prevent your falling hair and hair will grow again.
5. Drink tea (Qahwah) of one gram white Cumin (Zerah) and Jaggery (Gurr), twice a day. Appropriate amount of apple, spinach, tomatoes, strawberry, pepper and pomegranate should be added in daily food.
6. Apply Aloe Vera Gel in the hair and after one hour, wash with water boiled with leaves of Indian Plum (Bairy) tree.
7. Prepare paste by grinding 150 grams of green leaves of Indian Plum (Bairy) in water. Apply this paste daily on head for 15 minutes. Within 40 days the hair will stop falling.
8. Take a spoon of Khameera Gaozeba Anmbri Jawahardar, early in the morning and evening, daily and drink a glass of milk after it. Hair loss will stop.
9. Boil six eggs, take out their nuts (the yellow part), burn it on light flames. After a short time, the drops of oil will begin to get out of it. Now collect the oil by pressing them. Add it to olive oil in equal weight, and apply it on hair in the night before bedtime. Hair will begin to grow again in a few days.
Hair Dryness and Dandruff
1. Lightly massage the mustard oil in the hair, 15 minutes before bath.
2. Soak two large spoonful Fenugreek (Methi) Seeds in water all night, make its paste and apply it in the hair in the morning. After an hour or half, wash with mixture of Soapnut (Reettha) and Sikakai.
3. Burn a little quantity of dry coriander (Dhanya) in 100 gram of Desi Ghee. Now apply this Ghee to hair at night and wash your hair in the morning, daily for one week.
4. Mix coconut and henna (mehndi) oil in equal quantity and apply to hair.
5. Add a few drops of lemon juice and egg in the henna (mehndi) and apply to hair, then wash it after an hour.
6. Mix two spoon of cedar in 4 spoons of hot water and apply on hair at night, twice a week and wash it in the morning.
7. Soak some Fenugreek (Methi) seeds in water for two days, grind them and store in a jar. Now apply some paste in hair. Mix some little paste in cedar and massage it in the hair, twice a week and wash it after half an hour.
8. Daily massage juice of four lemons in the roots of hair, and then rub pure mustard oil in the hair, after half an hour.
White Hair Cure
1. Massage of Amla oil in hair protects from the pre-time white hair.
2. Take a teaspoon of mixture of Jawarish Jalinus and Atriphal Ustokhudus, empty stomach, for three months, in the morning and evening.
3. Soak some Fenugreek (Methi) powder in the coconut oil at night and paste it in the hair in the morning. Wash after 20 minutes.
4. Eat three Murabba Aamla with one glass of semi-hot milk, in the morning and evening. Hair will be darkened in five to six months.
5. Soke seven almonds, fourteen Raisins (dried grapes) in water at the night. Early in the morning, unpeel the almonds and eat with raisins, at least for three months.
6. Boil 6 grams of Lavender (Ustokhudoos) herb in a cup of water for five minutes and drink semi-hot, in empty stomach, in the morning and evening.
7. Cook one kilograms each of Celastrus Paniculata (Malkangni) and Colocynth (Kord Tumma/Halila) in one kilogram of water. When half of the water is left, then filter the water and mix one kilogram of Mustard Oil in it and boil it again till the water vanishes. Save the oil when all the water is dry. Apply this oil in hair roots daily. The hair will start becoming black.
8. Add 10 drops of Almond oil and half spoon of honey in a glass of milk and drink once a day. White hair will start becoming black.
9. Make powder of Acacia Concinna (Shikakai), Vetch (Daal of Maash) and Fenugreek seed (Methi Dana) in same weight. Wash your hair with this powder by mixing in water. Hair loss and white hair will stop.
10. Take 125grams each of Kalonji seeds, Colocynth seeds (Tukham Andraen) and Azadirachta seeds (Tukham Neem). Break them to semi powder, and burn in one kilogram Olive oil. Filter and save this oil and apply in the roots of the hair at night. White hair will become black.
11. Mix 100g oil each of Kalonji, Olive, Coconut and Azadirachta (Neem). Now burn 100g of Azadirachta (Neem) leaves in this oil. Now filter this oil and apply in hair daily. White hair will darken.
12. Just suck a Chebula Myroalan (Terminalia Chebula or Halila/Harard) daily, the white hair will become black.
13. Burn on light flame Hinna (Mehndi) Leaves 12g, Black Seeds (Klonji) 7g, Cloves (Long) 2g, in Coconut Oil 250g, and apply it in the roots of the hair before sleeping.
14. Cut the head of a pomegranate of middle size, and put in this hole 6g of Mercury (Para). After that, bind the head with the cut-piece of the pomegranate with a thread. Now place it carefully in a shaded place. Seven days later the medicine will be ready. Before sleeping mix a pinch of it in black Sesame Oil and apply the mixture in roots of hair, once a week. Wash with a good shampoo in the morning. White hair will become black.
15. Take dried black Chebula Myroalan (Terminalia Chebula, Halila/Harard), Senna (Sana Makki) (100g each), Long Pepper 50g, Sugar Candy (Kooza Misri) one kg. Light fry the Chebula Myroalan (Terminalia Chebula, Halila/Harard) in 200g Desi Ghee, and then make powder of all above. Now cook powder of Sugar Candy (Kuza Misri) in half kg of water for ten minutes. When it cools down, then mix all other powders in it. Take half teaspoon of it with semi hot milk in the morning and evening for two months. White hair will become black.
16. Mix Almond oil, Olive oil, Caster oil (50ml each), Lettuce oil, Azadirachta seeds (Tukham Neem) (20ml each) and apply in the hair.
17. Add 10 drops of Almond oil in glass of semi-hot milk and drink once a day. Hair will start getting black.
18. Cook 6g of Lavender (Ustokhudoos) in one cup of water and keep drinking in the morning and evening. White hair will also become black.
19. Mix same weight of oils of Black Seeds (Klonji), Olives, Coconut, Colocynth Seeds (Tukham Andraen), Azadirachta seeds (Tukham Neem), and apply in hair daily. White hair will also become black.
20. If white hair start in young age, then grind 250g each of the green fresh leaves of Azadirachta (Neem) and Indian Plum (Bairy), and then cook it in half kg of Mustard oil. When green color converts to blackish-red, the filter the oil and daily apply this oil in the hair, for complete one year.
21. Semi grind the Kernels of four seeds 200g, Fennel seeds 100g, Large Cardamom seeds 50g. Now cook half kilo sugar in 250g water to prepare thick base. Then put off the flame and mix all herbs into it. Keep it in a wide open container to cool it. After cooling, cut it into pieces of 25g with knife. Eat one piece with half kg milk, twice a day, for 6-12 months.
==============
بالوں کی بیماریوں کا علاج
گنجے پن کا علاج:۔
گنجا پن زیادہ تر خون کی کمی، طویل بیماری، کھانے میں بے اعتدالی اور بلا وجہ دواؤں کے استعمال سے ہوتا ہے۔ گنجاپن آج کے دور کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ بالوں کے گرنے سے چھوٹی عمر میں بھی ادھیڑ عمر کا گمان ہوتا ہے۔ لمبے اور خوبصورت بال تو عورتوں کی خوبصورتی کے ضامن ہوتے ہیں۔
بالوں کا گرنا یا گنجا پن زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتا ہے جن میں خاندان کے زیادہ لوگ پہلے سے گنجے ہوں۔ اس کے علاوہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی نہ گزارنے، ہر وقت پریشان و متفکر رہنے، خون کی کمی، لمبی بیماری، دواؤں کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بال گرنا شروع ہو جائیں تو پھر اس کے تدارک کیلئے مختلف دواؤں کی تلاش ہوتی ہے۔ گنجے پن اور سر کی خشکی دور کرنے کے دعویٰ کے ساتھ ہزاروں کریمیں، دوائیاں، شیمپو، تیل، جیل وغیرہ دستیاب ہیں۔ ان کے مضر اثرات میں خارش، الرجی اور سوجن، جلد میں جذب ہو کر دوا دل کی رفتار اور بلڈپریشر میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتیں مائنو کیسین استعمال نہ کریں، اور کوئی ایسی دوا بھی استعمال نہ کریں جس کے اجزائے ترکیبی معلوم نہ ہوں۔
بالوں کو صحتمند رکھنے کیلئے درج ذیل طریقے اختیار کئے جا سکتے ہیں:۔
۔۱۔ ناریل کا تیل ۲۵۰ گرام، مٹھی بھر مہندی کے پتے ڈال کر ابالیں۔ یہی پانی روزانہ بالوں میں لگائیں۔بال خوب بڑھیں گے۔
۔۲۔ دو چمچ زیتون کے تیل میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی ملا کرپیسٹ بنا لیں۔ نہانے سے ۲۰ منٹ پہلے سر پر لگائیں۔ گنجا پن ختم ہو گا۔
۔۳۔ کچا پیاز پیس کر شہد میں ملا کر گنج پر اچھی طرح جذب کریں۔ یا سرخ پیاز پانی میں گھوٹ کر اس کا پانی چھان کر روزانہ پندرہ منٹ کیلئے سر پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔ ایک ماہ میں بال اُگنے شروع ہو جائیں گے۔
۔۴۔ رتن جوت، ریٹھا، آملہ، سکاکائی، امربیل ہموزن لے کر باریک کرکے مکس کرکے ایک کلو سرسوں کے تیل میں ڈال دیں اور تیل پانچ دن بعد تیل کا رنگ سرخ ہوجائیگا۔ مستقل استعمال سے آپ کے گرتے بال رک جائینگے اور گرے ہوئے بال بھی دوبارہ اگنے لگیں گے۔
۔۵۔ ایک گرام زیرہ سفید کا گڑ ملاقہوہ دن میں دو بار پئیں۔ سیب،پالک، ٹماٹر، سٹرابیری، پپیتہ اور انار کی مناسب مقدار روز مرہ خوراک میں شامل کریں۔
۔۶۔ گرتے بالوں کیلئے ایلو ویرا کے جوس سے بالوں کو تر کر کے ایک گھنٹہ بعد بیری کے پتوں کو پانی میں ابال کر سر دھو لیں۔
۔۷۔ بیری کے سبز پتے ۱۵۰ گرام تھوڑے سے پانی میں خوب گھوٹ کر لیپ تیار کریں۔روزانہ پندرہ منٹ تک سر پر لیپ کریں۔ چالیس دن تک بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
۔۸۔ خمیرہ گاؤزبا ن عنبری جواہر والا ایک چمچ صبح و شام نہار منہ کھا کر دودھ کا ایک بڑا کپ پی لیا کریں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
۔۹۔ چھ دیسی انڈے سخت ابال کر ان کی زردیاں نکال کر توے پر ہلکی آنچ پر الٹ پلٹ کر تے ہوئے جلائیں۔تھوڑی دیر بعد ان سے قطرہ قطرہ تیل نکلنا شروع ہو جائے گا۔ اب زردیوں کو دبا دبا کر تیل جمع کرتے رہیں۔ اب اس تیل میں زیتون یا تلوں کا تیل برابر شامل کر کے رات کو سونے سے پہلے سر پر ہلکی مالش کر لیا کریں۔ کچھ دن میں ہی دوبارہ بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔
۔۱۰۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو صابن یا شیمپو سے دھو لیں، خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھو لیں۔
۔۱۱۔ سر میں زیادہ میل وغیرہ جمع ہو گئی ہو تو اسکو نکالنے کیلئے سرکہ کو تیلیا پانی میں ملا کر لگائیں سر صاف ہو جائے گا۔
۔۱۲۔ کلونجی کو پانی میں ملا کر لگائیں، ۔یا۔ نصف چھوٹی چمچ کلونجی پاؤڈر، چوتھائی چھوٹا چمچ لونگ کا پاؤڈر اور مندی پاؤڈر، سب ۲۵۰ گرام دہی میں ملا کر سر پہ لگائیں اور تین گھنٹے بعد دھو دیں۔ گرتے بال مضبوط ہو جائیں گے۔
۔۱۳۔ روغن بادام آدھی پیالی، گودا گھیکوار آدھی پیالی، ایک لیموں کا رس، سب کو ملا کر جیل بنا کر شیشے کی بوتل میں رکھیں اور ہفتے میں ایک یا دو بار بالوں میں اسکا مساج کریں اور چار گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ بال گھنے اور چمکدار ہو جائیں گے۔
۔۱۴۔ پیاز کاٹ کر اسے اپنے سر پر اچھی طرح ملیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔
۔۱۵۔ چقندر کے پتوں کا رس روزانہ رات کے وقت بالخورے یا گنج کے مقام پر لگائیں۔
۔۱۶۔ رسوت مصفیٰ کو پانی میں گھول کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
۔۱۷۔ بانس کی جڑ کی چھال اور مہندی کے پتوں کو ہموزن پیس کر پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیں۔
۔۱۸ ۔ کالے ماش ایک کپ، آملہ آدھا کپ، سیکاکائی آدھا کپ، میتھی کے بیج دو بڑے چمچ، لیموں کے چھلکے چار عدد۔ تمام اشیأ کا سفوف بنا کر حسب ضرورت گرم پانی میں بھگو دیں، اور پھر بالوں میں لگائیں۔دس منٹ بعد دھو لیں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
۔۱۹۔ بادام کا تیل آدھی پیالی، گودا گھیکوارآدھی پیالی، ایک لیموں کا رس، وٹامن سی ایک کیپسول۔ سب کو ملا کر شیشے کی بوتل میں رکھیں اور ہفتے میں دو بار بالوں میں ہلکا مساج کریں اور چار گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ بال گرنا بند ہو کر نئے اگنے لگیں گے۔ خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔
۔۲۰۔ سرسوں کے بیج ۵۰ گرام، مغز بادام ۵۰ گرام کو پیس کر سفوف بنا کر چار گھنٹے پانی میں بھگوئیں، اور چھان کر پانی کو بالوں میں لگائیں۔ آدھ گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ بال لمبے اور چمکدار ہو کر خشکی بھی دور ہو جائے گی۔
۔۲۱۔ حسب ضرورت میتھی دانہ رات کو بھگو دیں اور صبح پیس کر پیسٹ بنا کر ہفتے میں دو بار سر میں لگائیں۔اور دو گھنٹے بعد دھو لیں۔بال گرنا بند ہو کر نئے بال اگنے لگیں گے۔
۔۲۲۔ ادرک کا پانی نکال کر ہموزن نیم گرم سرسوں کے تیل میں یکجان کر کے ہفتے میں دو بار بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
۔۲۳۔ ہنس راج بوٹی ۱۰ گرام، اور تخم بالون ۱۰ گرام کے بیجوں کو کوٹ کر خالص سرسوں کا تیل ۲۵۰ گرام میں ڈال کر دس دن تیز دھوپ میں رکھیں۔ تیل تیار ہے۔ ان بوٹیوں کو تیل میں رہنے دیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ہلکے ہاتھ سے بالوں میں لگائیں۔ اور صبح دھو لیں۔ نئے بال نکلنے لگیں گے۔
۔۲۴۔ آدھ پاؤ دہی کو رات بھر کسی تانبے کے برتن میں رکھیں اور صبح کو اسی برتن میں اتنی دیر تک گھوٹا لگائیں کہ دہی کا رنگ سبز ہو جائے۔ پھر اس میں ایک چمچ ہلدی ملائیں اور پھر اسے ہفتے میں دو بار، تین ماہ تک اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔گنج پر بھی بال اگنے لگیں گے۔
۔۲۵۔ ریٹھہ، آملہ، سیکاکائی، بیری کے پتے، مہندی کے پتے، پٹ سن، رتن جوت، سب ۱۰، ۱۰ گرام اور تل کا تیل ایک کلو۔ رتن جوت کے علاوہ سب پیس کر ایک پاؤ پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح اسی میں تیل ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو کر پاؤڈر ڈارک براؤن ہو جائے تو تیل چھان کر الگ کر لیں۔پھر اسی تیل میں رتن جوت ڈال کر پکائیں۔ جب تیل کا رنگ سرخ ہو جائے تو اتار کر چھان لیں۔ رات میں اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور صبح دھو لیں۔ اس تیل کو عام تیل کی طرح نہانے کے بعد بھی لگا سکتے ہیں۔ بال گھنے اور سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۲۶۔ بابچی، کمیلہ، ہلدی، سہاگہ بقدر حاجت لے کر سرسوں کے تیل میں کھرل کرکے لگائیں۔ بال اگنے لگیں گے۔
۔۲۷۔ اندرائن (تمہ) کے تازہ پتوں کا رس سر پر لگائیں، بال اُگنا شروع ہوجائیں گے۔
۔۲۸۔ خالص گری کا تیل نیلے رنگ کی بوتل میں بیس دن کیلئے دھوپ میں رکھیں۔ پھر اس کی ہلکی مالش صبح اور رات کو سونے سے بیشتر سر پر کریں اور نیلے رنگ کی شعاعیں صبح وشام چند منٹوں کیلئے سر پر ڈالیں، بال اُگنا شروع ہوجائیں گے۔
۔۲۹۔ مولی کا رس روزانہ گنج پر رگڑتے رہیں، بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔
۔۳۰۔ سر کے بال نرم و ملائم کرنے اور سر پر بال اگانے کیلئے چقندر کے پتوں کو مہندی کے ہمراہ پیس کر اس کا لیپ سر پر کریں۔
۔۳۱۔ پالک کا تازہ ساگ بنا کر گنج کی جگہ لیپ کریں۔ کچھ دنوں میں ہی بال اگنے شروع ہوجائیں گے۔
۔۳۲۔ تھوڑی سی لہسن کی چھال لکرک روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور نہانے کے بعد یہی تیل بالوں میں لگائیں، بال نہیں گریں گے۔
۔۳۳۔ انڈے ایک درجن، پیاز ایک عدد، سرسوں کا تیل آدھ پاؤ۔ جالی باریک دو فٹ۔ انڈوں کو مکمل ابالیں اور اینٹوں کا چولہا بنا کر اوپر جالی اس طرح سے رکھیں۔ پھر چھ زردیاں جالی کے اوپر رکھ دیں اور سگریٹ کی ڈبی کے اندر گولڈن رنگ کا جو کاغذ ہوتا ہے اس کاغذ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اور اوپر ہلکے دہکے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔ جالی کے نچے برتن رکھ دیں اور کچھ دیر بعد تیل نکلنا شروع ہوجائے گا۔ اس طرح ہی دوسری چھ زردیوں کا تیل نکالیں۔ ایک برتن میں سرسوں کاتیل ڈال دیں اور اس میں ایک چھوٹا سا پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ اس پیاز کو اچھی طرح فرائی کریں۔ تیل سے پیاز نکال دیں اور اس تیل کو انڈوں کے تیل میں ملادیں۔ رات کو روزانہ سر پر تیل لگائیں۔ چند دن میں بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔
۔۳۴۔ گرتے بالوں کیلئے گری خشک آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کرکے تین کلو پانی میں ابالیں۔ جب ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ نہانے کے آخر میں اسی پانی سے بالوں کو دھولیں، گرتے بال ختم ہوجائیں گے۔
۔۳۵۔ سرسوں یاکھوپرے کے تیل پر باوضو، ۴۱ مرتبہ سُوْرَۃ وَاللَّیْل پڑھ کر دم کریں اور روزانہ رات کو سر پر مالش کریں۔ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔
۔۳۶۔ سر کے بال لمبے کرنے کیلئے ہفتہ میں تین بار ، ایک ماہ تک، سومرتبہ اَلْکَرِیْمُ الْعَاصْ، وَالْمُفَانَاتُ الْفَامْ پڑھ کر اتنے پانی پر دم کریں، جس سے اچھی طرح سر دھل جائے۔ عمل شروع کرنے سے پہلے بچوں میں میٹھی چیز بانٹ دیں۔
خشکی سکری کا علاج:۔
سر کی خشکی دور کرنے کیلئے بالوں کی حفاظت کی جائے، ان کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔
۔۱۔ خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش کریں، یا رات کو سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں ، صبح ان کا لیپ بنا کر تمام سر میں لگائیں، گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد ریٹھا اور سیکاکائی کے سلوشن(محلول) سے دھولیں، خشکی وغیرہ کا مجرب علاج ہے۔ ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر 5 سے 10 منٹ تک انگلیوں کی پوروں سے مساج گنجا پن کا بہترین علاج ہے۔
۔۲۔ ثابت دھنیا ایک چھٹانک اصلی دیسی گھی میں جلا کر رات کو نیم گرم سر پر لگائیں اور صبح سر دھو لیں۔ ہفتے میں سرکی خشکی سے چھٹکارہ ہو جائے گا۔
۔۳۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ناریل او رمہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں۔ مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں، پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھو لیں، خشکی سے نجات مل جائے گی۔
۔۴۔ سر میں خشکی کی وجہ سے بال گرتے ہوں تو ہفتے میں دو بار چھ چھوٹے چمچ گرم پانی میں دو چھوٹے چمچ سرکہ ملا کر رات کو سر میں لگائیں اور صبح کو دھو لیں۔ اس کے علاوہ یہ ہئیر آئل بنا کر سر میں روز لگائیں: روغن بادام، روغن زیتون، کیسٹرآئل (۵۰، ۵۰ ایم ایل) اورروغن کاہو، روغن نیم (۲۰، ۲۰ ایم ایل) ملا لیں۔
۔۵۔ بالوں کی خشکی کیلئے میتھی کے بیج پانی میں دودن کیلئے بھگو دیں اور پھر گرائنڈ کر کے کسی جار میں ڈال دیں۔ تھوڑا سا پیسٹ تھوڑے سے سرکے میں مکس کر کے ہفتے میں دو بار بالوں میں مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔
۔۶۔ سکری خشکی کیلئے روزانہ چار لیموں کا رس بالوں کی جڑوں میں مساج کرکے آدھ گھنٹے بعد خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔ اس کے ساتھ انڈا ایک عدد، روغن بادام ۵ م ل، لیموں کا رس ۵ م ل، آملہ دو عددکا سفوف۔ سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور پانچ منٹ بالوں میں لگا کر دھو لیں۔
سفید بالوں کا علاج:۔
بالوں میں میلانین نامی مادہ ان کا قدرتی سیاہ رنگ برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ اس مادے کی قدرتی مقدار کم ہونے لگتی ہے جو بالوں کے سفید ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ غذا میں بے احتیاطی، مسلسل ذہنی دباؤ یا اچانک شدید ذہنی صدمہ، سگریٹ اور شراب نوشی، چائے، کافی یا تلی ہوئی اشیاء کا زیادہ استعمال، وٹامن بی۔۱۲ اور آئیوڈین کی کمی، زیادہ دماغی کام کرنے یا زکام کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
یہ نسخےاستعمال کرنے سے ان شاءاللہ بال سیاہ ہو جائیں گے اور اگر سیاہ بالوں والے بھی استعمال کریں تو انکے بال جلد سفید نہیں ہونگے:۔
۔۱۔ بالوں میں آملے کے تیل کا مساج کرنے سے بالوں کی قبل از سفیدی سے حفاظت ہوتی ہے۔بادی،ترش اور ثقیل غذاؤں سے پر ہیز کریں۔
۔۲۔ جوارش جالینوش اور اطریفل اسطوخودوس با ہم ملا کر ایک چمچ چائے والا صبح و شام نہارمنہ تین ماہ تک کھائیں۔ سفیدبال سیاہ ہونے لگیں گے۔
۔۳۔ تھوڑا میتھی دانے کا پوڈر رات کو ناریل کے تیل میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیں۔ بال سیاہ اور چمکدار ہو جائیں گے۔
۔۴۔ تین عدد آملے کا مربہ ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔ پانچ سے چھ ماہ میں بال دوبارہ سے سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۵۔ سات عدد بادام، چودہ عدد کشمش رات کو پانی میں بھگو دیں، اور صبح نہار منہ بادام چھیل کر کشمش کے ہمراہ تین ماہ تک نوش فرمائیں۔ وقت سے پہلے سفید بال، دماغی کمزوری اور دائمی نزلہ سے نجات ہو جائے گی۔
۔۴۔ قبل از وقت بال سفید ہوں تو کچھ عرصہ صبح و شام خالی پیٹ اسطوخدوس ۶ گرام ایک کپ پانی میں ۵ منٹ تک پکا کر نیم گرم پیتے رہیں۔
۔۵۔ ایک ایک کلو مال کنگنی اور کوڑتمہ کو ایک کلو پانی میں پکائیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر اس میں ایک کلو سرسوں کا تیل،ڈال کر پھر پکائیں۔ جب سارا پانی خشک ہو جائے تو تیل کو محفوظ کر لیں۔ اسے بالوں کی جڑوں میں لگانا شروع کردیں، بال کالے ہونا شروع ہو جائیں گے۔
۔۶۔ دن میں ایک بار ایک پاؤ نیم گرم دودھ میں ۱۰ قطرے روغن بادام اور آدھی چمچ شہد ڈال پی لیں۔ سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
۔۷۔ سیکاکائی، دال ماش اور میتھی دانہ باریک پیس کر سفوف بنالیں اور اس سفوف سے سر دھویا کریں۔ بال جھڑنا اور سفید ہونا بند ہو جائیں گے۔
۔۸۔ کلونجی، تخم اندرائن، تخم نیم (ہر ایک آدھا پاؤ) کو نیم کوب کر کے ایک کلو تیل زیتون میں جلائیں اور چھان کر محفوظ کر لیں۔ کچھ عرصہ باقاعدگی سے روزانہ رات کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ سفید بال سیاہ ہونے لگیں گے۔
۔۹۔ کلونجی، زیتون، ناریل اور نیم کے تیل ۱۰۰، ۱۰۰ گرام لے کر ملائیں اور اس میں ۱۰۰ گرام نیم کے پتے ہلکی آنچ پر جلائیں۔ پھر تیل چھان کر روز بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ سفید بال سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۱۰۔ مہندی کے پتے 12 گرام، کلونجی 7 گرام، لونگ 2 گرام، ناریل کا تیل 1 پاؤ۔ تمام دواوٴں کو ناریل کے تیل میں ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کے جل جائیں اور روزانہ سوتے وقت بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کریں۔
۔۱۱۔ درمیانے سائز کا کچے انا ر کا سر کاٹ لیں، اور اس سوراخ میں آدھا تولہ پارہ ڈال دیں۔ اس کے بعد انار کا کاٹا ہو سر دھاگے سے دوبارہ اوپر باندھ کر سایہ دار جگہ پر احتیاط سے رکھ دیں۔ سات دن بعد پارے کا کشتہ تیار ہو جائے گا۔ اسے شیشی میں رکھ دیں۔ ہفتے میں ایک بار سونے سے قبل ذرا سا کشتہ کالے تلوں کے تیل میں مکس کر کے بالوں میں ہلکی مالش کریں۔ صبح کسی اچھے شیمپو سے دھو دیں۔ سفید بال بھی کالے ہو جائیں گے۔
۔۱۲۔ آملہ خشک، ہلیلہ سیاہ، برگ ثنامکی ۱۰۰، ۱۰۰ گرام، فلفل دراز ۵۰ گرام، کوزہ مصری ایک کلو۔ ہلیلہ سیاہ کو ۲۰۰ گرام دیسی گھی میں ہلکا سا بھون کر سب چیزوں کا سفوف بنائیں۔ کوزہ مصری کے سفوف کو آدھا کلو پانی میں دس منٹ تک پکاکر قوام بنا کر ٹھنڈا ہونے پر تمام سفوف ڈال کر معجون بنائیں اور شیشے کے جار میں رکھیں۔ آدھا چھوٹا چمچ نہار منہ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ دو ماہ تک لیں۔سفید بال سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۱۳۔ روغن بادام، روغن زیتون، کیسٹرآئل (۵۰، ۵۰ ایم ایل) اورروغن کاہو، روغن نیم (۲۰، ۲۰ ایم ایل) ملا لیں اور سر میں روز لگائیں۔
۔۱۴۔ روغنِ بادام شیریں، 250 گرام، روغنِ گل یا روغنِ چنبیلی 250 گرام، روغنِ کدو 250 گرام، روغنِ کاہو 250 گرام، رونِ بیضہ مرغ 250 گرام۔ پانچوں تیل ایک بڑی شیشی میں ملا کر رکھ لیں اور روزانہ رات میں سونے سے پہلے سر میں ڈال کرانگلیوں کے پور سے ہلکے ہلکے پندرہ سے بیس منٹ مالش کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے بال کبھی سفید نہیں ہوں گے۔
۔۱۵۔ دن میں ایک بار ایک پاؤ نیم گرم دودھ میں ۱۰ قطرے روغن بادام ملا کر پیتے رہیں۔ کچھ عرصہ میں ہی بال کالے ہونے لگیں گے۔
۔۱۶۔ اسطوخدوس چھ گرام ایک کپ پانی میں پکا کر صبح و شام پیتے رہیں۔ سفید بال بھی سیاہ ہونے لگیں گے۔
۔۱۷۔ روغن کلونجی، روغن اندرائن، روغن نیم ہموزن ملا کر روزانہ بالوں میں لگائیں۔ سفید بال بھی سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۱۸۔ روغن کلونجی، روغن زیتون، روغن ناریل، روغن نیم، نیل(وسمہ) کے پتے، سب ۱۰۰، ۱۰۰ گرام لے سب تیلوں کو ملا کر ان میں ہلکی آنچ پر نیل (وسمہ) کے پتے جلائیں۔پھر تیل چھان کر روزانہ بالوں پر لگائیں۔ بال سیاہ ہو جائیں گے۔
۔۱۹۔ چھوٹی عمر میں بال سفید ہوجائیں تو برگ نیم تازہ، برگ بیری (چھوٹے بیر والی بیری ہو)، 1-1پاؤ ، پانی سے دھو کر کونڈے میں ڈنڈے سے گھوٹ کر مالیدہ کریں۔ تیل سرسوں کلو میں ڈال کر پکا لیں۔ پتے جب سرخی سیاہی مائل ہو جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرکے بوتل میں محفوظ کریں۔ اگر پانی تیل میں موجود ہو تو ہلکی آگ پر پکا کر خشک کر لیں۔ یہ تیل متواتر سال بھر لگاتے رہیں۔
۔۲۰۔ مغزچہار 200گرام، سونف 100گرام، الائچی دانہ کلاں 50گرام۔ کوٹ پیس کر موٹی چھاننی سے چھان لیں۔ چینی کلو ،پانی 250 گرام میں ڈال کر قوام چاشنی بنائیں۔ نیچے اتار کر سب اشیاء ملا کر پرات میں ڈال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چاقو سے کاٹ کر ٹکڑے کر لیں۔ 25گرام روزانہ صبح و شام متواتر کھلائیں۔ کلو دودھ پلائیں۔ 6ماہ تا ایک سال متواتر کھلائیں۔ 25/20 یوم بعد 5/6 یوم کا ناغہ کر لیا کریں۔
۔۲۱۔ روزانہ ایک ہرڑ چوسےک سے بال کالے رہیں گے اور جس کے سفید ہوں گے مزید سفید بال ہونا بند ہوجائیں گے۔
قدرتی شیمپو:۔
۔۱۔ آملہ 250 گرام، ریٹھا 250 گرام، سکاکائی 250 گرام لے کر پوڈر بنالیں اور اس میں تقریباً 5 لٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، جب پانی 4 لٹر رہ جائے تو اتار کر پانی کو باریک کپڑے سےچھان لیں۔ اس پانی کو دوبارہ ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں250 گرام بیس (Base) یا لیکوئیڈ سوپ (وہائٹ سوپ) بھی مکس کرلیں۔شمپو تیار ہے۔
۔۲۔ ایک گلاس پانی میں دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ لیں۔ اس پانی سے بالوں کو تر کر کے ہلکی مالش کریں۔ ایک گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
۔۳۔ دو انڈوں کی زردیاں، السی کا تیل دو بڑے چمچ، عرق گلاب دو بڑے چمچ کو اچھی طرح ملا کر بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔
۔۴۔ ایک گلاس گرم پانی میں دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ کر بالوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹہ بعد دھو لیں۔
۔۵۔ خشک زیتون ۲۰۰ گرام، سیکاکائی کے دانے ۲۰۰ گرام، رات بھر لوہے کے برتن میں بھگوئیں اور صبح ہلکی آنچ پر اس وقت تک ابالیں جب تک گاڑھا شیمپو تیار نہ ہو جائے۔ اسی شیمپو سے ہفتے میں دو بار نہائیں۔
بالچرکا علاج:۔
۔۱۔ جس جگہ بالچر ہو وہاں مٹی کے تیل کے چند قطرے لگا کر اچھی طرح مالش کریں، چند دنوں میں بال آجائیں گے۔
غیر ضروری بالوں کا علاج:۔
۔۱۔ چہرے کے غیر ضروری بال اتارنے ہوں تو نیاز بو کے چھ پتے لیکر دو تین پیاز کی جھلی کے ساتھ پیس کر رات کو سونے سے پہلے روزانہ چہرے یا بازو کے بالوں پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔ دس دن بعد بالوں کو کھینچ کر نکال دیں۔ ساری عمر دوبارہ بال نہیں آئیں گے۔ اگر بال زیادہ ہوں تو پھر دس دن سے زیادہ لگائیں۔
۔۲۔ چینی، لیمن جوس اور پانی کو مکس کر کے ایک پیسٹ بنا لیں اور ہفتے میں دو بار ویکس کی طرح چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
۔۳۔ ایک بڑا چمچ لیمن جوس میں چار چھوٹے چمچ شہد ملا کر ہفتے میں دو بار غیر ضروری بالوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
۔۴۔ ملتانی مٹی، بوڑھ کے درخت کی گوند، میڈیکیٹڈ ابٹن، عرق گلاب، تمام کو ملا کر پیسٹ بنائیں سونے سے پہلے غیر ضروری بالوں پر لگائیں اور آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔
۔۵۔ چہرے کے بالوں کی ہر دفعہ تھریڈنگ کے بعد آک کا دودھ انگلی کی مدد سے مساموں میں نیچے سے اوپر کی طرف لگائیں اور دو گھنٹہ بعد دھو دیں۔
۔۶۔ قسط شیریں باریک پیس کر ہر دوسرے روز بال صاف کر کے اچھی طرح ملئے تاکہ مساموں میں چلا جائے۔ ہارمونز کا علاج ضرور کروائیے۔
۔۷۔ چہرے پر غیر ضروری بال ہوں توں کثرت سے اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَام پڑھتے رہیں۔
سر کی جوؤں کا علاج:۔
۔۱۔ مغز کرنجوہ حسب ضرورت (بچوں کیلئے ۳ مغز اور بڑوں کیلئے ۵ مغز) لے کر پانی میں گھوٹ کر پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیں اور ۳۰ منٹ بعد دھو کر کنگھی کر لیں۔ ہفتہ میں تین بار دھرائیں۔ جوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
===============
Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH)
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
===============
پرائم کینسر کیئر اینڈ جنرل ہسپتال (PCCGH)
پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)
موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے ایک کلومیٹر،
موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-15، اسلام آباد
واٹس ایپ میسیج: 00923125448922
ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.
وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)
گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
==============
کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔
شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔
واٹس ایپ میسیج:۔ 00923122764270
جاز کیش: 00923002569229
================
Hi Sir,
I have issue with my hair. It is receeding hairline. Please suggest best treatment to stop hair from falling further and also for hair to grow naturally.
Regards.
AoA,
Please do the following:
1. Mix a spoon of honey and a spoon of Cinnamon Powder into 2 spoons of Olive Oil. Apply this paste to the head 20 minutes before bath. The baldness will end.
2. Grind raw onion, mix in the honey and absorb in the hair. Or grind a red onion in some water and apply it in hair for 15 minutes daily, before bath. Hair will start rising in a month.
3. Grind 50g of Potentilla Nepalensis (Rattan Jot), Soapnut (Reetha), Indian Gooseberry (Aamla), Sikakai, Misletoe (Amarbail), and mix it in one kilogram of mustard oil. Now put this mixture for five days. Oil will become red. Continuous use of this oil will prevent your falling hair and hair will grow again.
4. Drink tea (Qahwah) of one gram white Cumin (Zerah) and Jaggery (Gurr), twice a day. Appropriate amount of apple, spinach, tomatoes, strawberry, pepper and pomegranate should be added in daily food.
Aoa ,
Sir .. Allopcia ka treatment bta dayn plz because yahan to boht se treatment hn in me confusion hy
AoA, Please use the following recipes:
1. Massage with Carosine Oil on the problem area daily. After two or three weeks, hair will start growing.
2. Daily massage juice of four lemons in the roots of hair.
3. Grind raw onion, mix in the honey and absorb in the hair. Or grind a red onion in some water and apply it in hair for 15 minutes daily, before bath. Hair will start rising in a month.
Please write in English hair problems receipt. Thanks
Yes please… I will try to convert it to English.
Shah ji English or Hindi m hair problems ka treatment btaao ji