
Vitiligo, Burs or Phulbehry is a skin disease that is difficult to recover. It is caused by a loss of pigment (Melanin) in the skin, due to destruction of pigment-forming cells known as melanocytes. One possible explanation might be that the body’s immune system destroys the cells, as in other autoimmune conditions. It may take a period of one to two years of treatment.
During the treatment please avoid salt, sour things, meat, fish, rice, oil, gur, and pepper. Use gram-flour bread, potatoes and peanuts in the skins can use the lentils, carrots and spinach. Vitamins rich diet is useful.
Alternative Treatment of Burs:
- Wash Moringa (Sohanjna) leaves in warm salty water and dry in airy shadow. Then grind to powder and take one tablespoon, thrice a day, with water.
- Bath twice a day. Sit in the sun for ten minutes a day. Eat six hundred grams cucumber and raw bitter gourd three times a day. Avoid sour things. Do not use soft drinks and red meat. Applying walnut oil on the white spots helps remove spots. Applying Daal maash for four months on white spots is also useful. Massage the body with bitter oil (Tara-meera oil) each day and take a bath half an hour after the massage. Eat a pill of “Ginkgo Biloba” daily.
- Mix five tablespoons of turmeric powder in two 250 grams of mustard oil (Sursoon ka tail) and apply twice a day on the white parts of the body. Continue this process for a year.
- Mix well the Onion juice, Honey and Salt and apply on burs scars daily.
- Grind the dried peels of pomegranate to powder and take a teaspoon with water in morning and evening.
- Grind the leaves, flowers, and fruit of Neem tree to powder, and take half a teaspoon with water daily.
- Grind and mix garlic with turmeric powder and make a paste with water. Apply this paste on white spots.
- Take 125 grams of Turmeric and 500 grams of medicated spirit, mix them in a glass bottle. Keep it tightly closed and lay in the sun for three days. Shake three times a day, and keep it safe for use after filtering the tincture. Apply this tincture three times daily on white spots.
- The black Charcoal (Tarkol) which is used in preparation of the roads is absolutely good for white spots. It is available ion Building Material Stores. Mix it with kerosene oil to prepare a paste or black cream. Paste this cream in the evening on white spots and cover it with a piece of cloth. The next morning set a new strip. Do it for 3 days, and leave it open for next three days. Now again repeat it for 3 days, and then leave. Also apply Olive oil on white spots during off days. If the skin is red, do not worry, there are signs that it is healing. Continue it until healing is complete.
Spiritual Treatment of Bars:
- After each prayer, recite 100 times یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ and blow to your affected areas.
- After making ablution pray two rikaat of nafal of and then say:
یَا اﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ، یَا سَمِیْعَ الدَّعَوَاتِ، یَا مُعْطِیَ الدُّنْیَا وَخَیْرَ الْآخِرَۃِ وَقِنِیْ شَرَّ الدُّنْیَا وَشَرَّ الْآخِرَۃِ وَٲَذْہِبْ عَنِّیْ مَا ٲَجِدُ فَقَدْ غَاظَنِی الْاَمْرُ وَٲَحْزَنَنِیْ۔
===============
Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH),
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 00923125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
Location: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
===============
برص، پھلبہری کا قدرتی علاج:۔
برص یا پھلبہری (Vitiligo): ایک جِلدی بیماری ہے جو مشکل سے ٹھیک ہو تی ہے۔ میلینن (Melanin) کی کمی سے سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں، جو پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ دورانِ علاج اگر سفید داغ سیاہ پڑنے لگیں تو سمجھ لیں کہ مریض شفا کی طرف جا رہا ہے۔ علاج میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔ علاج کے دوران سوڈا واٹر، نمک، ترش چیزیں، سرخ گوشت ، چاول، تیل، گڑ، سرخ مرچ استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے چنے کے آٹے کی روٹی، مونگ کی چھلکوں والی دال، گاجر، پالک، اورتھوڑی مقدار میں آلو استعمال کر سکتے ہیں۔ کیلشئم اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال مفید ہے۔
پرہیز: گوشت، انڈے کی زردی، دالوں، چاول اور بادی غذاؤں، سفید آٹا یا میدہ، تمام بیکری اور کریانہ آئٹمز، تمام پیک شدہ بازاری جوسز، مشروبات اور کھانے، وغیرہ، تمام فوڈ سپلی منٹس، جنک فوڈز، تمام فرائی کی گئی غذائیں، تمام شدید گرم یا بادی تاثیر والے تازہ یا خشک پھل، سبزیاں، غذائیں یا مشروبات، تمام مائیکرو ویو اون میں تیار شدہ یا گرم کی گئی غذائیں، سرخ، سبز یا شملہ مرچ، سفید نمک، چینی، شکر یا گڑ، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، پلاسٹک کے برتن، وغیرہ کا استعمال۔
حصہ اوّل: مکمل پرہیز کے ساتھ درجِ ذیل تمام غذائی اور دوائی نسخوں پر لازمی عمل کریں:
۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: خالص چھلکا اسبغول 15 چمچ میں خالص ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 2 بار (پیچش ہوں تو 6 بار)، ½ گھنٹہ قبل غذا، ½ چھوٹی چمچ تخم بلنگو اور بڑا چمچ گولڈن چھلکا اسبغول، 1 گلاس نیم گرم دودھ یا اساسی مکس جوسز میں ملا کر فوراً پی لیں (پانی میں پینا منع ہے)۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ (منہ میں مرض ہو تو وہاں ہر وقت زیادہ رکھیں)، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔
۔2۔ اساسی مکس جوسز: روزانہ 2 سے 3 بار، ½ گلاس خالص مکس جوسز (واٹر شیک نہ ہو) [سبز کدو، سبز سیب، گاجر، چقندر، تربوز، فالسہ (4 یا 5 چیزوں کا)] میں 1، 1 بڑا چمچ [عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)، جَو کے ستُّو، لیموں کا جوس]، 2 بڑے چمچ بھیگا ہوا تخم بلنگو، 1 سے 4 چٹکی میٹھا سوڈا (بیکنگ پوڈر نہ ہو)، تھوڑا کالی مرچ پوڈر ملا کر پی لیں۔
۔3۔ اساسی پانی: عام صاف زمینی پانی یا فلٹر شدہ یا ابلے ہوئے 1 لٹر پانی میں (بوتل والا پانی منع ہے)، میٹھا سوڈا (بیکنگ پوڈر نہ ہو) 3 گرام (چھوٹا چمچ) کی نسبت سے ملا کر، حسب ضرورت اساسی پانی تیار کر لیں۔ عام پانی کی جگہ سارا دن یہی اساسی پانی پیتے رہیں۔ روزانہ 3 سے 4 بار، ½ گلاس اساسی پانی میں 1، 1 بڑا چمچ [عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)، جَو کے ستُّو، لیموں کا جوس]، 2 بڑے چمچ بھیگا ہوا تخم بلنگو، تھوڑا [کالی مرچ پوڈر یا شہد یا سٹیویا] ملا کر پی لیں۔
۔4۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، 2 ابلے انڈوں کی سفیدی، [دودھ، تھوڑا شہد یا “سٹیویا” ملا کر] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔یا۔ معدہ ٹھیک ہو تو: جَو یا مکئی کے آٹے میں (شوگر نہ ہو تو: تھوڑا گندم کا آٹا) اور میٹھا سوڈا ملا کر، خشک روٹی، نیچے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔
۔5۔ بغیر تڑکا سالن: زیادہ پانی میں ہلکی آگ پر بغیر فرائی پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، (سرسوں کا ساگ، تھوڑی پالک اور سبز دھنیا ہموزن ملا کر)]، ان میں تھوڑی [سیاہ مرچ، معدنی نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا، بیج)، میتھی، مٹر، مشروم، سہانجنا پوڈر]، 2 انڈوں کی سفیدی، (اگر pH لیول اور LFT ٹھیک ہوں تو ہفتے میں 2 بار 1 بوٹی کلیجی بکرا باریک کاٹ کر ملائیں)۔
۔6۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔
۔7۔ ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ نیازبو (یا تُلسی)، چٹکی [سونف، سہانجنا پوڈر یا سہانجنا کی لکڑی کا ٹکڑا]، 2 عناب اور چھوٹی الائچی کو کپ پانی میں ایک ابال دے کر چھان کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا [شہد یا سٹیویا] ملا کر، سارا دن چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلائیں۔
۔8۔ تازہ پھل: سیب، انجیر، فالسہ، تربوز، امرود، ناشپاتی، میٹھے، مُسمّی، مالٹا، فروٹر، پپیتا، جاپانی پھل، جامن، خوبانی، انناس، میٹھا انار، سردا، لسوڑا، وہیٹ گراس جوس، مکئی کا بُھٹا یا دانے۔
۔9۔ خشک پھل: روزانہ رات کو [مغز بادام (7)، پستہ، کاجو، آملہ، انجیر، شہتوت (3، 3)، کھجور (1)]، عرقیات یا پانی میں بھگو کر، صبح چھیل کر کھائیں یا رگڑ کر پی لیں ۔یا۔ شوگر نہ ہو تو: مقوی مربّہ: مربہ [سیب، گاجر، آملہ، ہرڑ] (ہر ایک 150 گرام)، [مربہ بہی، گلقند] ( ہر ایک 50 گرام)، مغز [تربوز، خربوزہ، کھیرا] (ہر ایک 100 گرام)، مغز [بادام، پستہ، کاجو، کھجور بغیر گٹھلی] (ہر ایک 25 گرام)، ورق چاندی 5 گرام۔ مربہ جات کو دستانے پہن کر کپڑے سے اچھی طرح صاف کر کے بیج گٹھلیاں نکال کر گلقند اور مغزیات سمیت باریک کُوٹ لیں۔ پھر ورق چاندی ملا کر 5 منٹ خوب گھوٹ کر شیشے کے جار میں رکھیں۔ روزانہ صبح شام نہار منہ ½ سے 1 چھوٹی چمچ تک، ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔
۔10۔ امراضِ جگر، معدہ، کینسر، ہیپاٹائٹس، تھیلیسیمیا، انیمیا، وغیرہ کیلئے: [تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی (پشتو میں ازغکے یا اسپلغزئی، پنجابی میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ) کی، پھولوں، پتوں، بیجوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، گوندھے آٹے جیسا پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام 1 لڈو گرم پانی کے گلاس میں رکھیں، پھر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں] ۔یا۔ [سبز دھماسہ پوڈر (پھولوں، پتوں، بیجوں سمیت) اور جڑ سمبلو (دارہلد) پوڈر کی ½، ½ چھوٹی چمچ صبح شام، دو گھنٹے قبل غذا، ½ گلاس گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، کھانے کے فوری بعد پی لیں (کڑوا لگے تو اساسی مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پیتے رہیں)] ۔یا۔ [جسم میں پانی، رسولی، کینسر، ایڈز، فائبرائڈ، بواسیر، ناک کی ہڈی، دمہ، الرجی، بلغم، کھانسی ہو تو: دھماسہ ورقی پوڈر: ہڑتال ورقیہ 1 گرام کی چمک ختم ہونے تک خوب کھرل کر کے اس میں [مازو 25 گرام، پھٹکڑی سفید (خام) 2 گرام، ریوند خطائی 8 گرام، سونف، ملٹھی، ہلدی، مکو دانہ (4، 4 گرام)، کشتہ سنکھ 2 گرام] کو مثلِ غبار بنا کر سیاہ مرچ، سنڈھ (5، 5 گرام)، شیر مدار (خشک شدہ) 2 گرام، سبز دھماسہ پوڈر 200 گرام، سمبلو پوڈر، بیکنگ سوڈا (100، 100 گرام) ملا کر رکھ لیں اور 1 تا 4 چنے تک مقدار، صبح و شام نیم گرم دودھ یا اساسی مکس جوسز میں بعد غذا دیں۔ (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا، نیچے لکھے ادویات والے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں)]
۔11۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔
۔12۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کیلئے: ڈی۔کَیل پوڈر: (سہانجنا کے پتے، سفید موصلی، کوزہ مصری (50، 50 گرام) کا پوڈر بنا کر)روزانہ، صبح شام، 1 سے 2 گرام، ہمراہ نیم گرم دودھ یا اساسی مکس جوسز لیں۔ ساتھ 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی لیں۔ ہر ہفتہ مچھلی کے تیل کا 1 کیپسول لیں۔ جسم کو ٹھنڈی دھوپ زیادہ لگائیں۔
۔13۔ خون کی کمی کیلئے: خون افزاء پوڈر: ایک سے 3 چٹکی، روزانہ 2 سے 3 بار، نیم گرم دودھ یا اساسی مکس جوسز سے لیں ۔یا۔ ہومیو سیرپ آئرن پلس کا ایک چمچ دن میں 2 بار لیں۔
درجِ ذیل نسخوں میں سے کوئی سا دو یا تین نسخے استعمال کریں:
۔14۔ زیرہ سفید اور بابچی برابر وزن سفوف بنا کر پانچ ماشہ سفوف کو ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو کر صبح اور صبح بھگو کر شام کو مل چھان کر خالی معدہ پلائیں۔
۔15۔ انجیر، چاکسو، بابچی، تخم پنوار (ہموزن) لیکر انجیر کے علاوہ سب کا پوڈر مکس کر کے رکھ لیں۔ مکمل شفایابی تک، رات کو 2 عدد انجیر اور 2 چمچ پوڈر ململ کے کپڑے میں باندھ کر کپ نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اور ان چیزوں کو دوبارہ گرائنڈ کر کے انگوری سرکہ ملا کر برص کے مقامات پر لیپ کر دیں۔
۔16۔ برص، شوگر کا خاتمہ: مکمل صحتیابی تک، تازہ کوڑتمہ کی کاشیں کاٹ کر بڑے برتن میں ڈال کر دونوں پاؤں سے کچلتے رہیں، حتیٰ کہ منہ میں کڑواہٹ پہنچ جائے۔
۔17۔ اسپرٹ 500 گرام میں ہلدی 125 گرام ڈال کر شیشے کی بوتل میں 3 دن کیلئے دھوپ میں رکھیں اور روزانہ 3 بار ہلائیں۔ پھر اسے روزانہ 3 بار داغوں پر لگاتے رہیں۔
۔18۔ ہلدی 5 بڑے چمچ کو 250 گرام سرسوں کے تیل میں ملا کر جسم کے سفید حصوں پر دن میں دو بار لگائیں۔ ایک سال تک یہ عمل جاری رکھیں۔
۔19۔ روغن برص: زیرہ سفید، بابچی اور امبربیل (100، 100) گرام کو 300 گرام تلوں کے تیل میں جلا کر براؤن کر کے ٹھنڈا کر کے یہ تیل داغوں پہ صبح شام لگائیں۔
۔20۔ روزانہ 10 منٹ تک دھوپ میں بیٹھیں، روزانہ 3 بار 600 گرام کھیرے اور کچے کریلے کھائیں ۔یا۔ روغن اخروٹ یا ماش کی دال کی پیسٹ سفید داغوں پر لگائیں۔
۔21۔ روزانہ تارامیرا کا تیل پورے جسم پر مالش کریں اور آدھے گھنٹے بعد غسل کر لیں۔ روزانہ ایک گولی “جنکو بلوبا” کی کھائیں۔
۔22۔ پیاز کا رس، خالص شہد (ہموزن)، تھوڑا سا نمک ملا کر کھرل کریں اور روزانہ برص کے داغوں پر لیپ کریں۔ انار کے خشک چھلکے پیس کر چھوٹا چمچ صبح و شام ہمراہ پانی لیں۔
۔23۔ لہسن میں ہرڑ ملا کر پانی کی مدد سے پیس لیں اور بطور لیپ داغوں پر لگائیں ۔یا۔ باتھو کے پتوں کا 2 کپ رس کو ½ کپ تلوں کے تیل میں ملا کر جلائیں، اور چھان کر شیشی میں رکھیں۔ اس تیل کو روزانہ برص کے داغوں پر لگائیں۔ ساتھ نیم کے پتے، پھول، نمولی، سب اجزاء کو پیس کر سفوف بنا لیں اور روزانہ آدھا چمچ ہمراہ پانی لیں۔
۔24۔ سڑکیں بنانے والی تازہ تارکول (جس میں کنکر پتھر نہ ہوں) میں مٹی کا تیل اتنا ملا ئیں کہ کریم کی شکل بنا کر، 3 دن تک ، رات کو سوتی کپڑے پر لگا کراسکی پٹی برص کے داغوں پر باندھ دیں، صبح نئی پٹی لگا دیں۔ پھر 3 دن بعد روغن زیتون صبح و شام لگاتے رہیں۔ بعض اوقات جلد سرخ ہوتی ہے گھبرائیں نہیں، یہی شفا کی علامات ہے۔ پھر 3دن مزید تارکول لگائیں، اس طرح مکمل شفایابی تک وقفہ وقفہ سے لگاتے رہیں ۔یا۔ برص کے داغوں پر انگریزی دوا کلوویٹ مرہم (Clovate Ointment) ٹیوب لگائیں۔
روحانی علاج:
1. روزانہ بعد نماز فجر، 7 بار یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَ الْجُنُوْنِ وَ الْجُذَامِ وَ سَیِّءِ الْاَسْقَامِ (سنن ابو داؤد، 1554)
2. ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھ کر اپنے متاثرہ مقامات یانشانات پر پھونک ماردیا کریں۔
3. دو رکعت نفل کے بعد پڑھیں: یَا اﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ، یَا سَمِیْعَ الدَّعَوَاتِ، یَا مُعْطِیَ الدُّنْیَا وَخَیْرَ الْآخِرَۃِ وَقِنِیْ شَرَّ الدُّنْیَا وَشَرَّ الْآخِرَۃِ وَاَذْہِبْ عَنِّیْ مَا اَجِدُ فَقَدْ غَاظَنِیْ الْاَمْرُ وَاَحْزَنَنِیْ۔
===============
Shakeel Ahmad Shah Hashmi
Alam Complex, Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
2 Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-16, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (Friday and Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
===============
شکیل احمد شاہ ہاشمی
عالم کمپلیکس، پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)
موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے 2 کلومیٹر،
موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-16، اسلام آباد
واٹس ایپ میسیج: 00923125448922
ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.
وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)
گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/c4vFb9Rqz1ab55y99
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
==============
کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔
شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔
واٹس ایپ میسیج:۔ 00923122764270
جاز کیش: 00923002569229
================
Aoa Mery betay ko bers ha us ki age 12 Sal ha hum buhat tension may ha plz completely treatment batay
AoA,
Please use any 2 or 3 recipes at a time, as given above.
Assalamualaykum Warahmatullahi Wabarakatuhu Sir, I am 32 Years Old Lady, Please Provide a Permanent Solution For My Psoriasis, I am not getting married no Boy is ready to marry me, I am Going into depression due to this disease, Please suggest me a Permanent Solution, I am from india, i tried all treatments Sir, seriously I am fedup with this disease.
AoA, Please use the following:
Soak at night, half teaspoon of Dhamasa powder along with a quarter teaspoon of Sumbloo powder, in 1.5 cup of water and in the morning, boil it on light flame for 5 minutes. Drink it on room temperature, empty stomach. soak the same in the morning and boil and drink the same water in evening, empty stomach.