Wazaef for Marriage

شادی کیلئے وظائف

مناسب رشتہ نہ مل رہا ہو تو اکیس دن تک، بعد نمازِ عشأ ، اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ، سو مرتبہ سُورۃ النَّمَل کی آئت نمبر ۶۲ کا یہ حصہ پڑھیں: أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ (النمل۔۶۲) اور اس کے بعد دعا کریں۔

اکیس (21) یوم تک بعد نمازِ عشأ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 121 مرتبہ خَلَقْنَا کُمْ اَزْوَاجًا (النّبا۔۸) پڑھ کر اللہ سے دعا کریں کہ اللہ نیک صالح ساتھی عطا کرے۔ یہ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔
رشتہ نہ آتا ہو، یا پسند نہ آتا ہو، تو تین ماہ تک، ہر مہینہ صرف گیارہ دن، ایک سو بارہ مرتبہ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص۔۲۴) پڑھیں اور تین دفعہ سُورۃ الضُّحیٰ پڑھ کر دعا کریں۔

صبح و شام ایک تسبیح اس دعا کے پڑھنے سے اللہ کی طرف سے نیک اور صالح بیوی اور اولاد عطاہوگی: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ إِمَامًا (الفرقان۔۷۴)۔

جس کی شادی میں بندش ہو وہ اکتالیس دن، روزانہ بعد نمازِ عشأ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ، اکتالیس مرتبہ سُورۃ اِخلاص پڑھے۔ اور پھر اللہ سے دعا کرے۔

جس کا رشتہ ہونا مقصود ہو وہ خود اکیس دن، روزانہ ایک دفعہ سورۃ طٰہٰ پڑھے اور ساتھ 16641 بار یَا لَطِیْفُ کا ورد کرے۔

لڑکیوں کے رشتے اور کثرتِ پیغامِ نکاح کے لئے يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا(۴۵) وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيْرًا(۴۶)وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيْرًا(۴۷)وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِيْنَ وَالْمُنَافِقِيْنَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيْلًا(۴۸) (سورۃ الاحزاب) سفید پاک کاغذ پر لکھ کر کسی ڈبے میں ڈال کر گھر میں رکھیں۔
شادی میں کسی بھی وجہ سے رکاوٹ ہو تو وہ سورۃ نمبر 60 اَلْمُمْتَحِنَۃ روزانہ پانچ بار باوضو پڑھے۔

فوری رشتہ کیلئےخود بعد نمازِ عشأ یَا مُعْطِیْ گیارہ ہزار بار گیارہ دن تک اس طرح پڑھے کہ جمعرات سے شروع اور اتوار کو ختم کرے۔

نیک و صالح رشتہ کیلئے سفید ریشمی کپڑے پر سُورۃ طٰہٰ باوضو لکھ کر موم جامہ کر کے لڑکی یا لڑکے کے گلے میں ڈال لے۔

شادی کے جملہ امور بخیرو خوبی انجام دینے ہوں تو اول و آخر درود شریف کے ساتھ، سُوْرَۃ القُرَیْش کو بعد نمازِ عصر اور عشأ ، اکیس بار پڑھیں۔ انشأاللہ دشمن اور حاسد بال بھی بیکا نہ کر سکیں گے۔

رشتہ میں بندش فوری ختم کرنے کیلئے سُورَۂ اَحزَاب تین جمعرات، سات لوگ ایک نشست میں بیٹھ کر تین تین دفعہ پڑھیں اورپھر پانی پر دم کرکے پانی بچی یا بچے کو پلائیں۔ انشاءاللہ جلد رشتہ کی بندش ختم ہوجائے گی۔

لڑکی یا لڑکے کی حسب منشاء شادی کرنے کیلئے، پہلی چار نمازوں کے بعد اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 33 مرتبہ اور عشا کی نماز کے بعد333 مرتبہ اور یہ آئت پڑھیں: إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللّهِ (یوسف۔۸۶) ۔ یہ عمل اس وقت تک روزانہ کرتے رہیں جب تک لڑکی یا لڑکے کا مناسب رشتہ نہیں ہوجاتا۔ انشاء اللہ پہلے ہی چلہ میں کام ہوجائے گا۔ خواتین مخصوص ایام کے دن بعد میں پورے کرسکتی ہیں۔

اگر کسی لڑکی کیلئے شادی کا پیغام نہ آتا ہو، تو وہ دو رکعات نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ یَا لَطِیْفُ پڑھے اورپھر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ کے حکم سے ایک ماہ کے اندر کام ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.