Cure for All Types and Stages of Cancer and Fatal Diseases

ہر طرح کے اور ہر قسم کے کینسر اور مہلک امراض کا علاج:۔

اصولِ علاج:۔

۔۔ جسم کا مضبوط قدرتی مدافعتی نظام مریض کی مہلک امراض سے بچاؤ اور صحتیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔۔ مہلک امراض زیادہ تر ایسے افراد پر حملہ آور ہوتی ہیں جن کے جسم میں تیزابیت  کے لیول میں اضافہ اور الکلی کے لیول میں کمی ہو جائے (پی ایچ لیول 7 سے نیچے آ جائے)۔ لہٰذا مہلک امراض سے بچاؤ اور صحتیابی کیلئے جسمانی ماحول کو تیزابی کی بجائے اساسی بنائیں یعنی پی ایچ لیول 7 اور 8 کے درمیان رکھیں۔
۔۔ منہ، معدہ، جگر، گردے صحتمند بنانے کیلئے صحتمند طرزِ زندگی اختیار کریں۔ انسان کا منہ، معدہ، جگر، گردے اگر صحتمند ہوں تو مہلک امراض سے حفاظت ہوتی رہتی ہے۔
۔۔ اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین رکھتے ہوئے مثبت سوچنے کی عادت اپنائیں۔ مکمل شفایابی کیلئے پرہیز کے ساتھ درجِ ذیل تمام ادویاتی اور غذائی نسخوں پر مکمل عمل کرنا ضروری ہے۔

 

تیزابی غذاؤں سے پرہیز:۔

۔۔ تمام گوشت ، یخنی، شوربہ، دالیں، چاول اور بادی غذائیں (پھول گوبھی، آلو، مٹر، بھنڈی، اَروی، اُونٹنی کے علاوہ تمام دودھ، دہی، لسی، کڑھی، چائے، مکھن، وغیرہ)، انڈے کی زردی، سفید آٹا یا میدہ۔

۔۔ تمام فرائیڈ غذائیں، بیکری اور کریانہ آئٹمز (پراٹھے، سموسے، پکوڑے، پیاز میں تڑکا لگا کر پکایا ہوا سالن، سلانٹیاں، کُرکرے، چاکلیٹ، جنک فوڈز، چپس، شوارمے، سوڈے کی بوتلیں، ٹھنڈا پانیٍ، وغیرہ)

۔۔ پیک شدہ بازاری جوسز، مشروبات، کھانے، فوڈ سپلی منٹس

۔۔ تمام شدید گرم یا بادی تاثیر والے تازہ یا خشک پھل، سبزیاں، غذائیں (آم، کیلا، کینو، مالٹا، شنگترہ، گرائپ فروٹ، خربوزہ، گرما، لیچی، چیری، سٹرابری، انار، انگور، آلوبخارہ، چلغوزہ، مونگ پھلی، پیاز، پالک، بینگن، کریلا، پھول گوبھی، آلو، مٹر، وغیرہ)

۔۔ مائیکرو ویو اون والی غذائیں، سرخ، سبز یا شملہ مرچ، سفید نمک، چینی، کیمیکل والی شکر یا گڑ، الکحل، پلاسٹک کے برتن، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون، وغیرہ کا استعمال۔

کیا کھائیں۔۔۔ غیر تیزابی یعنی الکلائن غذائیں:۔

۔۔  روزانہ اُبلے انڈوں کی سفیدی

۔۔ سیاہ مرچ اور پِنک یا سیاہ نمک میں ہلکی آگ پر فرائی کئے بغیر پکائی سبزیاں (تمام کدو، توریاں، ٹینڈے، شلجم، گاجر، بند گوبھی، چقندر، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، کھیرا، میتھی، سرسوں کا ساگ، مشروم (کھمبی)، لہسن، ادرک، اصلی ہلدی، وغیرہ)

۔۔ تازہ پھل (سیب، آڑو، خوبانی، انجیر، فالسہ، امرود، ناشپاتی، میٹھے، پپیتا، جاپانی پھل، وغیرہ ثابت یا تازہ مکس جوسز میں لیموں کا جوس اور مرچ سیاہ ڈال کر)

۔۔ ڈرائی فروٹس (بادام، کھجور، خوبانی، پستہ، اخروٹ، انجیر، شہتوت، کاجُو، آملہ، املی، ناریل یا اس کا پانی، وغیرہ، (پانی میں بھگو کر یا رگڑ کر نارمل یا نیم گرم پلائیں)

۔۔ سبز یا ہاضم قہوہ (شہد اور لیموں کا جوس ڈال کر)، گنے کی گنڈیریاں یا جوس

۔۔ اونٹنی کا دودھ یا بادام خشخاش کی سردائی

۔۔ جَو کا دلیہ (پانی میں پکا ہوا)

۔۔ اصلی گندم، جَو، مکئی کے مکس آٹے کی خشک روٹی (توے سے اتار کر دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگائیں)

۔۔ ادرک، لہسن، چھوٹی الائچی، سیاہ یا پنک نمک، ہلدی، السی، اصلی شہد، بغیر کیمیکل والی شکر یا گڑ، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، وغیرہ۔

دیسی علاج:۔

نوٹ:۔

۔۱۔ تمام ادویات اور غذاؤں کی مقدار مریض کی عمراور جسمانی حالت کے مطابق کم و بیش کر سکتے ہیں۔

۔۲۔اونٹنی کے دودھ کے علاوہ  تمام  دودھ اور دہی، لسی، مکھن بادی تاثیر کے حامل ہیں اور مرض کو بڑھانے کا سبب ہیں۔   اونٹنی کا نیم گرم دودھ استعمال کر سکتے ہیں۔ اونٹنی کا دودھ  نہ ملے تو بیس عدد مغز بادام، ۴ بڑے چمچ خشخاش رات کو پانی میں بھگو کر، صبح بادام چھیل کر، دو چمچ چاروں مغزاور دو چھوٹی الائچی  ملا کرخوب  گرائنڈ کر کے تین گلاس پانی ملا کر رکھ لیں اور سارا دن یہی دودھ نیم گرم کر کے ادویات کے ساتھ استعمال کریں۔

۔۳۔  پیلے رنگ کا ضائع شدہ دھماسہ میں اتنا  فائدہ نہیں ملے گا، اس لئےجلد شفایابی کیلئے  سبز رنگ کا دھماسہ تلاش کریں جس میں پھول، پتے، بیج بھی موجود ہوں۔ اگر دھماسہ کا پوڈر ملے تو وہ بھی سبز رنگ کا ہی ہو۔

 

تمام مہلک امراض اور ہر مریض کیلئے:۔

  تازہ دھماسہ بوٹی مل جائے ت:  دھماسہ(پشتو میں ازغکے، پنجابی میں دھماں یا دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ)  کی مکمل سبز شاخوں کو  دھو کر چٹنی کی طرح کوٹ لیں، پھر۔ خوب رگڑ کر پیسٹ بنا کرکی سبز شاخیں، نمکین پانی میں دھو کر، گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر ٹرے میں رکھ کے فریز کر دیں۔ روزانہ صبح دوپہر شام دھماسہ کا ایک لڈو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کرحل کر لیں اور پھر  موٹی چھلنی سے چھان کر کھانے کے بعد گرمیوں میں نارمل اور سردیوں میں نیم گرم پی لیں۔

اگر  تازہ دھماسہ بوٹی نہ ملے تو نصف چھوٹی چمچ خشک دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، بیجوں سمیت) سفوف اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (بربیرس ارِسٹاٹا) سفوف رات کو گرم پانی کے ایک کپ یا گلاس میں بھگو کر رکھیں اور صبح پانی نتھار کر خالی پیٹ پی لیں۔ صبح بھگو کر شام کو پی لیں۔نیم گرم یا  نارمل درجۂِ حرارت پر پی لیں۔  (سبز دھماسہ بوٹی کا پھولوں، پتوں، بیجوں سمیت سفوف نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتا ہے)

۔۔دھماسہ  بوٹی پھولوں، پتوں سمیت (دو حصے)، سمبلو پوڈر (ایک حصہ)، ہلدی (آدھا حصہ)، ملا کر 200 ملی گرام، صبح شام، بعد غذا، تازہ فروٹ جوسز یا اونٹنی یا بادام اور خشخاش کے  نیم گرم دودھ سے لیں۔ بچوں کو حسبِ عمر کم مقدار دیں۔   (یہ تیار شدہ سفوف نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتے ہیں)۔

۔۔کوئی بھی ٹیومر ہویا پھیپھڑوں یا ہڈیوں یا دماغ میں مرض ہو  تو نصف چنے کی مقدار کے برابراکسیر جدید  صبح و شام تازہ فروٹ جوسز یا بادام اور خشخاش کے دودھ یا اونٹنی کے نیم گرم دودھ سے دیں۔ پانی سے ہر گز نہ لیں۔  (یہ سفوف نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتے ہیں)

۔۔ پھیپھڑوں یا ہڈیوں یا دماغ میں مرض ہو  تونصف چنے کی مقدار کے برابراکسیر سنکھ، صبح و شام تازہ فروٹ جوسز یا بادام اور خشخاش کے دودھ یا اونٹنی کے نیم گرم دودھ سے دیں۔ پانی سے ہر گز نہ لیں۔  (یہ سفوف نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتے ہیں)

۔۔  حسبِ عمر ایک چٹکی سے نصف چھوٹی چمچ تک السی پوڈر اور چٹکی بیکنگ سوڈا، صبح، دوپہر، شام اونٹنی کے دودھ یا کسی مشروب میں ملا کر پلا دیں۔

۔۔ بغیر تڑکا سالن: مٹی کی ہانڈی میں تین چمچ پانی، سیاہ مرچ، پنک سالٹ، ہلدی، لہسن، ادرک، سبزی ڈال کر ہلکی آگ پر بھاپ میں پکائیں۔ پلیٹ میں دیسی گھی یا زیتون کا تیل ملا کر کھا لیں۔

 

بچوں کے تھیلاسیمیا، بلڈ کینسر اور امراضِ جگر کیلئے:۔

۔۔ تھیلاسیمیا اور  امراضِ خون و جگر کیلئے: تازہ دھماسہ کی  سبز شاخیں (پھولوں، پتوں، بیجوں سمیت)، نیم گرم نمکین پانی میں دھو کر کسی صاف پلاسٹک شیٹ پر ہوادار سائے میں پھیلا دیں۔ پانچ سے سات دن میں یہ خشک ہو جائے تو ان شاخوں کو چھڑی سے جھاڑ کر پھول، پتے، بیج الگ کر کے کپڑچھان  کر کے حسبِ عمرایک چٹکی سے لے کر  ایک چھوٹی چمچ تک، صبح، دوپہر، شام کسی بھی میٹھی غذا یا مشروب میں مکس کر کے کھلا دیں یا پلا دیں۔   (دھماسہ کے پھولوں، پتوں، بیجوں کا سبز سفوف نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتا ہے)

 

پھیپھڑوں کے امراض کیلئے:۔

۔۔ گلے اور پھیپھڑوں کیلئے بھاپ: دن میں دو تین بار تھوڑا پانی اور چار یا پانچ لونگ یا سفیدے کے پتے کسی برتن یا سٹیمر میں ڈال کر مناسب فاصلے سے پانچ منٹ بھاپ دیں۔

۔۔ پھیپھڑوں میں مرض کی شدت ہو: روزانہ صبح شام نصف چھوٹی چمچ خمیرہ بنفشہ میں کشتہ بارہ سنگھا ایک رتی ملا کر صبح و شام دیں۔

۔۔ امراض سینہ، ٹی بی، پرانی کھانسی، کینسر، پھیپھڑوں میں پانی پڑجانااور جسمانی کمزوری کیلئے: قسط شیریں پوڈر، ملٹھی پوڈر، زیتون کا تیل، شہد (ہموزن) ملا کر رکھ لیں۔ صبح و شام، بچوں، بڑوں کو حسبِ عمر ایک چنے کی مقدار سے لیکرنصف چھوٹی چمچ تک، سبز قہوے کے ساتھ دیں۔

۔۔ ریشہ، کھانسی کیلئے: صبح بعد غذا نصف چھوٹی چمچ اطریفل اسطوخودوس اور شام کو بعد غذا نصف چھوٹی چمچ معجون برشعشا، ہمراہ نیم گرم پانی دیں۔

 

امراضِ معدہ و امعاء (تمام مریض استعمال کریں):۔

۔۔ جَو (بارلے) کا  دلیا: روزانہ جَو کے دلیے کو پانی میں ہلکی آگ پرخوب پکا  کر اس میں اونٹنی کا دودھ، شہد، کھجوریں، مغز بادام، اخروٹ، انجیر، کشمش، وغیرہ ملا کر عمدہ قسم کا تلبینہ بنا کر کھائیں۔

۔۔ گرمی کا توڑ: چھوٹی چمچ تخم بلنگو اور گوند کتیرا کو الگ الگ بھگو کر دن میں کئی بار پانی میں ملا کر پلائیں۔ دن میں تین بار عرق مکو، عرق کاسنی، عرق سونف کو ہموزن ملا کر آدھا کپ پی لیں۔

۔۔  ہاضم چٹنی: تازہ دھنیا، تازہ پودینہ، تازہ تُلسی یا نیازبو، سونف، ادرک، لہسن، مرچ سیاہ اور نمک سیاہ کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔

۔۔  ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ تُلسی یا نیازبو، چٹکی سونف، دو چٹکی سہانجنا پوڈر، دو چٹکی سناء مکی پوڈر اور چھوٹی الائچی کو دو کپ پانی میں ایک منٹ ابالیں اور چھان کر دن میں دو یا تین بار یا چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلاتے رہیں۔ بادام روغن اور شہد ملا سکتے ہیں۔ فالج یا اعصابی کمزوری ہو تو سہانجنا کی مقدار اور قبض ہو تو سناء مکی کی مقدار بڑھاتے جائیں (گرمی یا گھبراہٹ محسوس ہو تو قہوے کو زیادہ دیرتک یا زیادہ تیز آگ پر  نہ ابالیں)

۔۔  منہ، معدہ اور آنتوں کے مسائل کیلئے: چھلکا اسبغول (دس چمچ)، ہلدی (ایک چمچ) مکس کر کے گولڈن چھلکا اسبغول تیار کر کے کسی جار میں رکھیں۔ سوتے وقت چٹکی چٹکی دائیں، بائیں گال اور زبان کے نیچے رکھ کے سو جائیں۔ صبح اٹھ کر کلی کر لیں۔ صبح و شام،اس کا ایک  چمچ اونٹنی یا بادام اور خشخاش کے نیم گرم دودھ میں ملا کرپھولنے سے پہلے خالی پیٹ پلائیں۔

۔۔  جسمانی اور اعصابی خشکی کیلئے: روزانہ ناف اور اس کے ڈیڑھ انچ ارد گرد، دونوں نتھنوں، ہاتھ پاؤں کے تلوؤں پر روزانہ دیسی گھی یا تیل سرسوں کے تین قطرے ، صبح شام جذب کریں۔

جسمانی و اعصابی طاقت کیلئے (تمام مریض استعمال کریں):۔

۔1۔  مکس فروٹ جوس: صبح و شام، سبز کدو،  گاجر، چقندر،سیب،  تربوز، فالسہ، لیموں، وغیرہ کے مکس جوس میں نمک سیاہ اور مرچ سیاہ چھڑک کے دن میں بار بار پلائیں۔(قبض کی صورت میں گاجر اور چقندر کی مقدار بڑھاتے جائیں)

۔2۔ بادام اور خشخاش کا دودھ: بیس عدد مغز بادام اور چار چمچ خشخاش رات کو پانی میں بھگو کر، صبح بادام چھیل کر،خشخاش اور  دو چمچ چاروں مغز ملا کر گرائنڈ کر کے تین گلاس پانی ملا کر رکھ لیں اور سارا دن یہی دودھ نیم گرم کر کے ادویات کے ساتھ استعمال کریں۔

۔3۔  دماغی و اعصابی طاقت: 7 عدد بادام، ایک کھجور (بغیر گٹھلی)، رات کو پانی میں بھگو کر، صبح بادام چھیل کر، دو چمچ مغز چہار، 5 پستے (بغیر نمک بھنے) اور کھجور ملا کر چبا کر یا واٹر شیک بنا کر نیم گرم پلائیں۔

۔4۔ مقوی اعصابی معجون: روزانہ صبح و شام خالی پیٹ، نصف چھوٹی چمچ مقوی اعصابی معجون، ہمراہ نیم گرم تازہ فروٹ جوسز یا اونٹنی یابادام خشخاش کے نیم گرم دودھ سے دیں۔  (یہ معجون  نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے مل سکتی ہے)

۔5۔  خون کی کمی کیلئےسفوف ڈائمنڈ: پانچ سال تک کے بچے کو چاول کے برابر اور جوان کو 100 ملی گرام کیپسول، صبح و شام، ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔   (یہ دوا نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے تیار مل سکتی ہے)

۔7۔   پلیٹ لٹس کی کمی کیلئے: روزانہ تین بار پپیتے کے ایک پتے کے جوس میں سیب کا جوس اور شہد ملاکر بار پلائیں۔ بچوں کو حسبِ عمر کم مقدار دیں۔

 

انفیکشن کیلئے: (حسبِ ضرورت)۔

۔1۔  انفیکشن کیلئے قدرتی اینٹی بائیوٹک،  آگ منٹن یا اموكسیل: دوسو گرام قسط شیریں پاؤڈر میں سو گرام یا حسبِ ضرورت خالص شہد ملا کر شیشے کے جار میں رکھیں۔ صبح و شام، حسبِ عمر ایک چنے کی مقدار سے ایک چھوٹی چمچ تک، دودھ یا سبز قہوے کے ساتھ دیں۔ پٹھوں کے درد، اعصابی کمزوری، نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی خرابی، ٹانسلز، اندرونی یا بیرونی زخم، پھوڑا، پھنسی بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔

۔2۔  دیسی درد شکن  پیناڈول یا پونسٹان: سَت ملٹھی 2 گرام، سہاگہ بریاں 4 گرام، ملٹھی 8 گرام، سونف 8 گرام، ہلدی 8 گرام۔ سب کو سفوف بنا کرخوب کھرل کر کے یکجان کر لیں۔ روزانہ ایک سے دو گرام لیں۔ اندرونی چوٹ، انفیکشن، پٹھوں کا درد، مسلز انجری، بخار، وغیرہ میں یہ پینا ڈول، پونسٹان اور آگمنٹن سے بڑھ کر ہے۔   (یہ دوا نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے تیار مل سکتی ہے)

۔3۔  پیشاب کی بندش کیلئے دیسی لاسکس: جوکھار، قلمی شورہ، نوشادر (برابر وزن) پیس کر پانچ سو ملی گرام کے کیپسول یا نخودی گولیاں بنا کر ایک کیپسول یا دو گولی دن میں تین بار یا حسب ضرورت عمر کے لحاظ سے ہمراہ پانی دیں۔

۔4۔  جسمانی خشکی، بی پی، کولیسٹرول اور پتے کی پتھریوں کیلئے: شہد ، کلونجی کا تیل، زیتون کا تیل، بادام کا تیل (سب ہموزن) میں سرکہ سیب نصف مقدار میں ملا کرکسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور ہر دفع خوب ہلا کر  نصف چھوٹی چمچ روزانہ صبح و شام لیں۔   (یہ دوا نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے تیار مل سکتی ہے)

۔5۔  زخموں، چنبل، و دیگر جلدی امراض  کیلئے اکسیری تیل:کاربالک ایسڈ 5 ایم ایل کو کافور 10 ایم ایل میں حل کر کے اسے ٹنکچر آئیوڈین 20 ایم ایل، تیل سرسوں 100 ایم ایل میں ملا کر شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں دو یا تین بار بیرونی زخموں یا جِلد پر لگاتے رہیں۔  (یہ تیل نیچے دئیے گئے پنسار یا کلینک سے تیار مل سکتا ہے)۔

۔6۔دو سے تین ہفتے تک روزانہ، ایک مٹھی مکئی کے بال2 کپ  پانی میں اُبالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو ٹھنڈا ہونے پر چھان کر ایک گلاس صبح  پی لیں۔ اس کے بعد خوب پانی پیتے رہیں۔

۔7۔ *گردے کی پتھری کیلئے: دن میں دو یا تین بار، ایک چاول سے سو ملی گرام تک نمک کچری (چبھڑ)، ہمراہ پانی دیں۔

۔8۔  گردے کی پتھری کیلئے:درجِ ذیل  ہومیو ادویات کے  ملا کر دن میں تین بار 15۔15 قطرے آدھا گلاس پانی میں ملا کر دیں۔

1. Epegia Q,     2. Prara Brava Q,    3. Hydringia Q

 

روحانی علاج:۔

۔۔ رزقِ حلال کمائیں اور حسبِ توفیق صدقہ کریں۔
۔۔ اللہ کی رضا کیلئے سب کو معاف کر کے شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب آنکھیں بند کر کے قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) توجہ سے سنیں۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) آئے تو یقین کریں کہ صحت بھی اللہ کی نعمت ہے جو اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے، اور صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔ تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔ یہ عمل دن میں تین بار دہرائیں۔
۔۔ ہر وقت پڑھیں: ۱۔ لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ، ۲۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، ۳۔ رﹶبِّ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ، ۴۔ یَااَللہُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ۔
۔۔ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سُوْرَۃ مَرْیَمْ  پڑھ کر پانی پر دم کریں، وہی پانی 40 دن تک سارا دن مریض کوپلائیں۔
۔۔ روزانہ شروع میں ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ سورۃ البقرۃ، آئت 71 کا یہ حصہ پڑھیں: مُسَلَّمَۃٌ لَّاشِیَۃَ فِیْھَا اورپانی، پھل اور دوا پردم کر کے کھائیں یا پی لیں۔ فارغ اوقات میں اوپر والی آئت کا ورد بھی جاری رکھیں۔
۔۔ متاثرہ مقامات پر ہاتھ رکھ کے*ٌاسلامی رئیکی* کا دم کرتے رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔ یہ ادویات درجِ ذیل مقامات سے کورئیر سے منگوا سکتے ہیں:۔

 شاہ کلینک، نزد عیسیٰ نگری، کراچی، پاکستان۔ واٹس ایپ: ۔ 00923122764270, جاز کیش:۔ 00923002569229

بسم اللہ پنسار اسٹور، حیات آباد، کالج روڈ، چیچہ وطنی، پاکستان۔ واٹس ایپ: 00923166543335, جاز کیش:۔00923008856198

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Website: www.healthymanners.com
YouTube: https://www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

20 thoughts on “Cure for All Types and Stages of Cancer and Fatal Diseases

  1. Asalam o Alikum Shah sb… Mera beta Muhammad Mujeeb Ali age 15 months weight 8Kg ko primary HLH diagnosed kiya tha Children hospital Lahore ny… 40 weeks chemotherapy b ho gaye hy… But usay buhar abi b ho raha, reports b itne behter ni hain, chest infection b hy khansi bht karta hy aur pait b phoola hy gas se… Doctors bone marrow transplant ka kehty hain but mere pas donor ni hy sirf ik e beta hy…
    Rahnumae farmyen…
    Muneeb from Sialkot

  2. Aoa..sir Mari mama k grion side pr 4 giltiya thi unki 14 chemo hoi hn lkn abhu b ek rah gye ha r us mn infection ha…unkaa treatment jari ha lkn unko bbht pain hota ha… stomach wagaira main r chemo ki waja sy in kaa liver r kidney b effacted ho gye hn..hmary pas golara shareef sy Damasa Boti ly KR aye thy…lkn wo safof ha..uska treeqa wagaira bta dain.. kindly plz…r agr AP k pas damsa Boti ha tu hm mangwa lyty hn…

  3. Sir meri walida k pait ma rasoli thi. Fouji foundation hosptal sy operation karwaya tou pata chala k cancer last stage per hy. Walida ki halat buht kharab hy. Treatment ho sakti hy ya ni. Help ho sakti hy?

  4. Shah sab Assalam ua laikum m b international islamic university ka hi student hun mere chachu UAE m han un ko b blood cancer ka btaya ha doctor n last week m please ap help kren un ka ilaj kren.

  5. Salam. I would like to have it written in english please. Because I can’t read urdu. Can you please help me out? What a cancer patient can eat and what he should avoid?

  6. Sir,
    My younger sister suffering with stomach cancer since 2016 we start treatment with NORI but unfortunately she is still suffering
    We want to send you her reports I think your WhatsApp is not working
    I did send her reports on your WhatsApp but you haven’t seen yet
    Please kindly send me your address I want to meet you
    Thanks and regards
    Muhammad Shahzad khan

  7. Aoa respected sir mjy ap ki help chahye hm bht preshan hn ap hmary liay umeed ki kiran hn Mry bhai ko cancer hai mjy Au’s silsaly mn ap ki help chahye ap k contact num py call kr rahy hn bt no response please plzzzzzz sir do rply dn I ll snd u ha reports n discus hs condition wd u

    1. Shah g mein ne apke wharsaap par complete tehreer ki hai lekin apki taraf se koi reply nhn aya.
      Mein wah cantt taxila se houn.
      Meri bhabhi ko 4 maah pehly mahwari(periods) ki takleef shuru hui aur 4 maah guzarny k bawajood abhi tak periods nhn ruk rahy kabhi kam ho jaaty hain aur kabhi speed pakar lety hain.Kai Doctors ko check kerwaya ab unka ph level 7.8 hai apka pata chala ap ALLAH k liye help farmayein.

  8. Asalam o alikum Sir,
    Sir meri 3years ki beti hai us ko tumor (sarcoma) hai.Jis ki wajah se us k right walay bazu pe 4giltiyaan ban gai hain.or koi bhi doctors surgery k liye nahi maan rahay..
    Maine aap se contact karne ki bohaaat koshish ki hai but aap k numbers off ja rahay hain..plzz main aap se detail se baat karna chahti hoon..Jazak Allah

Leave a Reply to Mrs.adeel Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *