
رزق میں وسعت:
وَنُـنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفاءٌ وَرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَلاَ یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ إلِاَّ خَسَارًا(بنی اسرائیل۔۸۲)، (اور ہم نے قرآن میں نازل کیا جو مومنوں کے لئے شفا اوررحمت ہے اور ظالموں کو کچھ نہیں ملتامگر خسارہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رزق میں کمی یا غربت کا بنیادی فلسفہ:
رزق کی تنگی اور فراخی کا معاملہ مشیّتِ الٰہیٰ کے تابع ہے۔ ہر ایک کی طبائع اور مزاج الگ ہیں۔ بعض لوگوں کو اگر رزق کی تنگی اور پریشانی ہو تو کفر میں مبتلا ہو جائیں اور بعض کی روزی فراخ کر دی جائے تو وہ طغیانی اور کفر میں مبتلا ہو جائیں۔ طبیب اپنے شفاخانے میں ہر مریض کی بیماری، طبیعت اور مزاج کو دیکھتے ہوئے کسی کو دوا تلخ پلاتا ہے، تو کسی کو میٹھی۔ اسی طرح مخلوق کی طبیعت اور مزاج کا صحیح علم خالق ہی کو ہے۔ آجکل ہر شخص رزق کی تنگی سے پریشان ہے۔ رزق میں برکت نہیں ہے۔ اگر تقویٰ و پرہیزگاری کی زندگی نہیں اپنائیں گے تو پھر ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں ضرورتیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ تقویٰ رزق کو ایسے کھینچتا ہے، جیسے مقناطیس لوہے کو۔۔ جب اللہ تعالیٰ رزق میں برکت عطا فرماتے ہیں تو پھر ضروریات کو سکیڑ دیتے ہیں۔
ان لوگوں کی غربت کبھی ختم نہیں ہوتی: جن کے گھر کے دروازے رشتے داروں کیلئے بند ہوں (قطع رحمی کرتے ہوں)، آپس میں نفرت، لڑائی جھگڑے، بدزبانی اور بدسلوکی کا چلن عام ہو، دل مخلوق کیلئے رحم اور اللہ کے خوف سے عاری ہوں اور ظلم ان کا شیوا ہو، پڑوسی ان سے تنگ ہوں۔ والدین، بزرگوں، رشتہ داروں اور دیگر لوگوں سے بد زبانی کرتے ہوں، رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر تک سونے کے عادی ہوں، گھر میں مکڑی کے جالے اور گندگی ہو، کھانے کے گندے برتن بھی صاف کئے بغیر پڑے رہتے ہوں، ہر وقت لوگوں کے سامنے اپنی مفلسی یا غربت کا رونا روتے رہتے ہوں، اپنی مفلسی کے ڈر سے دوسروں کی ضرورت پوری کرنے سے کتراتے ہوں (کنجوسی اور بخیلی کے عادی ہوں)، عیاشی اور فضول خرچی کے رَسیا ہوں، مسجد یا جنازہ میں قہقہے لگا کر ہنستے ہوں، کھانا کھاتے وقت ستر ڈھانپنے کا خیال نہ رکھتے ہوں، حج، عمرہ، قربانی، صدقہ، وغیرہ جیسے دینی فرائض پر خرچ نہ کرتے ہوں، گناہِ کبیرہ و صغیرہ،زنا، خیانت، بے ایمانی یا کاہلی اور سستی کے عادی ہوں، فضول گفتگو اور بےہودہ مذاق کے عادی ہوں۔
رزق کے بند دروازے کھولنے کیلئے وظائف:
۔1۔ رزق اور خیر و برکت کی فروانی، ہر مقصد کا حصول: ہر وقت پڑھیں: ۱۔ سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہِ۔ ۲۔ اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ۔ ۳۔ اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ ۴۔ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔(الطّلاق۔۳)
۔2۔ غربت کا خاتمہ: روزانہ 100 مرتبہ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللهُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ پڑھیں اور صبح و شام 1100 مرتبہ یَا وَہَّابُ پڑھیں۔
۔3۔ اپنا مکان بنانے کیلئے: کثرت سے سُورَۃ اَلَمْ نَشرَحْ پڑھیں۔ ان شاءاللہ، چند ماہ میں غنی اور چند سال میں ہی عالیشان مکان کے مالک ہو جائیں گے۔
۔4۔ حصولِ رزق کیلئے: روزانہ فجر کے بعد گیارہ مرتبہ یہ پڑھیں: اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَيَقْدِرُ لَهُ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ (العنکبوت۔۶۲)
۔5۔ مرتے دم تک رزق کشادہ ہو: کثرت سے یہ مسنون دعا پڑھیں:اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَکِبَرِ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ۔
۔6۔ رزق کے بند دروازے کھولیں: روزانہ اوّل و آخر 3، 3 بار درود پاک کے ساتھ 90 بار یَا مَالِکُ کا ورد کریں ۔یا۔ کثرت سے یہ دعا پڑھیں، کچھ ہی عرصے میں رزق کے بند دروازے کھل جائیں گے: رَبِّ إِنِّي لِمَآ أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص۔۲۴)
۔7۔ رزق کی فراوانی: صبح و شام، اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک بار سُورۂ فَاتِحَۃ اور تین بار سُورۂ اِخلاص پڑھیں ۔یا۔ ہر نماز کے بعد 11، 11 مرتبہ اول و آخر درود شریف درمیان میں 1111 دفعہ یَا مُغْنِیُ اور پھر گیارہ دفعہ سُورَۂ مُزَمّل پڑھے۔
۔8۔ کاروبار میں برکت اور حفاظت: روز کاروبار شروع کرنے سے پہلے اوّل و آخر 3، 3 بار درود پاک کے ساتھ 11 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃ پڑھ کر دکان کے چاروں کونوں میں پھونک ماریں۔
۔9۔ اچانک مالی پریشانی: اکیس ہزار بار یَا رَزَّاقُ روزانہ چالیس دن تک پڑھے۔ ان شاء اللہ پریشانی ٹل جائے گی۔
۔10۔ جائے نماز سے اٹھتے ہی حاجت پوری: دوہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اس طرح پڑھیں کہ ہر ہزار کے بعد دو نفل حاجت کے پڑھیں۔
۔11۔ پلاٹ، مکان، یا دکان کا سامان فروخت کرنا ہو: بکثرت یہ پڑھیں: فَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ حَتَّىَ يَأْذَنَ لِيْ أَبِيْ أَوْ يَحْكُمَ اللّهُ لِيْ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِيْنَ۔ (سورۃ یوسف۔ ۸۰)
۔12۔ تعلیم یا نوکری میں ترقی کیلئے: یہ آئت کثرت سے پڑھتے رہیں: أَمْ أَبْرَمُوْا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُوْنَ (الزخرف ۔۷۹)
۔13۔ نوکری یا روزی کی بندش ختم کرنے کیلئے: پہلے دن الٓمّ، الٓمّص، الٓرٰ، الٓمّرٰ، کٓھٰیٰعص، طٰہٰ، طٰسّمّ، طٰسّ، یٰسّ، صّ، طٰمّ، عٓسّقّ، قٓ، نٓ بکثرت پڑھتے رہیں۔ دوسرے دن تین تین بار معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے رہیں۔ تیسرے دن درود پاک اور استغفار پڑھتے رہیں۔
۔14۔ غربت، غم وغیرہ سے نجات: صبح وشام پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِِّ وَالْحُزْنِ وَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ لدَّیْنِ وَ قَھْرِ الرِِّجَالِ۔
۔15۔ رزق کی بارش: اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے سلام کریں، پھر درود شریف اور سُورۂ اِخلاص کی تلاوت کریں۔
۔16۔ قرض سے نجات: ہر وقت پڑھیں: اَللّٰہُمَّ فَارِجَ الَّھَمِّ، کَاشِفَ الْغَمِّ، مُجِیْبَ دَعْوَۃِ المُضْطَرِّیْنَ، رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا، اَنْتَ تَرْحَمُنِیْ فَارْحَمْنِیْ بِرَحمَۃِ تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَّحْمَۃٍ مَّنْ سِوَاکَ۔
۔17۔ گم شدہ چیز یا ڈوبی رقم کی واپسی کیلئے: 1۔ تین بار درودِ پاک کے بعد مسلسل یَا جَامِعُ پڑھیں۔ 2۔ بکثرت پڑھیں: فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ (الانعام۔45)۔ 3۔ کوئی چیز گم یا چوری ہوجائے تو درود شریف کے بعد کثرت سے رَبَّنَا اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ اِنَّ اللہَ لَا یُخَلِفُ الْمِیْعَادَ پڑھیں۔
۔18۔ اپنا گھر بنانے کیلئے: چالیس یوم، عشاء کی نماز کےبعد آیۃ الکرسی ۴۱ مرتبہ پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔
۔19۔ برکت والی تھیلی: کپڑے کی ایک تھیلی لے کر اس پر صبح و شام 129 مرتبہ سُورۂ کَوثَر پڑھیں اور جب بھی اس میں پیسے رکھیں،یا نکالیں، تو ایک بار سُورۂ کَوثَر پڑھ کردم کردیں۔ اس عمل کی برکت سے پیسوں میں اتنی برکت ہو جائے گی کہ تمام اخراجات کے بعد بھی پیسے بچ جائیں گے۔
۔20۔ لمبا سفر: پیٹرول یا سی این جی بھروانے کے بعد سورۂ کوثر پڑھنے سے گاڑی اسی ایندھن میں معمول سے کہیں زیادہ سفر طے کرے گی۔
۔21۔ نوکری کیلئے یا امتحان میں کامیابی کیلئے:* جب بھی زندگی کا کوئی کام یا امتحان دے کر فارغ ہوں اور کوئی پوچھ لے کہ کیسا ہوا، تو ہمیشہ کہیں کہ “اَلْحَمْدُلِلّٰہ، اللہ کا شکر ہے کہ اچھا ہوا”۔ یہ زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا رازہے۔۔ کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ ۔۔ تم شکر کرو گے تو میں اور زیادہ دوں گا۔
۔22۔ ہر امتحان میں کامیابی کیلئے: دو رکعت نفل ادا کریں، سُورۃ القَلَم پڑھ کر اپنے قلم کی نوک پر پھونک ماریں۔ اس کے بعد سورۃ فتح پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ اس کے بعد جس مقصد کے لئے بھی ٹیسٹ دیں گے، کامیابی قدم چومے گی۔
۔23۔ قرض اور فکر سے آزادی: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیر لیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کو ایسا کلام بتلا دوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کر دے اور تیرا قرض بھی ادا کر دے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب۔ فرمایا، صبح و شام یہ کہا کر :اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِِّ وَالْحُزْنِ وَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ لدَّیْنِ وَ قَھْرِ الرِِّجَالِ۔ انہوں نے یہی کیا، جس سے سارے غم فکر جاتی رہیں اور قرض بھی ادا ہو گیا۔
===============
شکیل احمد شاہ ہاشمی
پرائم جنرل ہسپتال، پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)
موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے 2 کلومیٹر، موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-16، اسلام آباد
واٹس ایپ میسیج: 00923125448922
ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.
وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (ناغہ: جمعہ اور اتوار)
گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/c4vFb9Rqz1ab55y99
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah
==============