Naturally Get Rid of Obesty, Over-Weight, Big Belly

موٹاپے اور بڑھے ہوئے پیٹ کا قدرتی علاج:

اسباب:

امراض معدہ و امعاء، امراض جگر، امراض گردہ، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، تھائیرائڈ، دائمی قبض، ورزش نہ کرنا، تَلی ہوئی اور چینی والی میٹھی غذائیں، سوڈا واٹر، بیکری اور نشہ آور اشیاء کا استعمال، نیز خواتین میں بندشِ حیض، زچگی کیلئے آپریشن، خصیتہ الرحم کی خرابی یا سن یاس، وغیرہ۔

ضروری پرہیز:

تمام گوشت یا اُن کی یخنی یا شوربہ، تمام دالیں، تمام چاول، انڈے کی زردی، سفید آٹا یا میدہ کی بنی اشیاء، بیکری اور کریانہ آئٹمز، تمام فرائیڈ غذائیں (پراٹھے، سموسے، پکوڑے، انڈہ فرائی یا آملیٹ، سلانٹیاں، کُرکرے، چاکلیٹ، جنک فوڈز، چپس، برگر، شوارمے، پِزے، وغیرہ)، تمام فوڈ سپلی منٹس، تمام بادی تاثیر والی غذائیں، مشروبات (کڑھی، کالی پتی کی چائے، مکھن، مونگ پھلی، پھول گوبھی، آلو، بھنڈی، اَروی، کچالو، وغیرہ)، چینی، کیمیکل والی پیلی شکر یا گڑ، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، نسوار اور تمام پیک شدہ بازاری جوسز اور غذائیں، کولڈ ڈرنکس، ٹھنڈا پانیٍ، مائیکرو ویو اوون۔

حصہ اوّل: مکمل پرہیز کے ساتھ درجِ ذیل تمام غذائی اور دوائی نسخوں پر لازمی عمل کریں:

۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ *پیچش ہوں تو یہ 6 بار لیں۔* سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔
۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، *عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)]* ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے)
۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، 2 ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی *سہانجنا پوڈر* ملا کر ۔یا۔ *جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور *سوڈیم بائی کاربونیٹ* ملا کر، خشک روٹی* توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔
۔4۔ بغیر تڑکا سالن: تھوڑی [سیاہ مرچ، معدنی نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، میتھی، مٹر، مشروم] اور زیادہ پانی میں ہلکی آگ پر بغیر فرائی پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، کھیرا، سیاہ مرچ اور (پالک اور سرسوں کا ساگ برابر سبز دھنیا ملا کر)]، (2 اُبلے انڈوں کی سفیدی ملا کر کھائیں)۔
۔5۔ سلمنگ چٹنی: سونف، ادرک، پودینہ کے پتے، انار دانہ (ہموزن) کو بغیر نمک مرچ گرائنڈ کر کے فرج میں رکھ لیں۔ ہر کھانے کے بعد ایک چمچ کھائیں۔ دن میں پانچ چمچ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چھوٹے بچے کو نصف چمچ تک دے سکتے ہیں۔
۔6۔ سلمنگ قہوہ: سبز چائے، سونف، اجوائن، زیرہ (1، 1 چھوٹی چمچ)، دار چینی 2 انچ کا ٹکڑا، الائچی کلاں 1 عدد سے 5 کپ قہوہ تیار کریں اور پورا دن میں پیتے رہیں۔
۔7۔ تازہ پھل: سیب، انجیر، فالسہ، تربوز، امرود، ناشپاتی، میٹھے، پپیتا، جاپانی پھل، جامن، خوبانی، انار، انگور، مالٹے، سنگترے، کینو، مسمی، سٹرابری، گنے کی گنڈیریاں، وہیٹ گراس جوس، مکئی کا اُبلا یا بُھنا ہوا بُھٹہ یا دانے،
۔8۔ سردیوں میں جب پی ایچ لیول 7 سے اوپر ہو تو کم مقدار میں خشک پھل: بادام، خوبانی، پستہ، انجیر، شہتوت، کاجُو، آملہ، (عرقیات یا پانی میں بھگو کر یا رگڑ کر)۔
۔9۔ بلڈ کلاٹس کیلئے تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی (پشتو میں ازغکے، پنجابی میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ) کی، پھولوں، پتوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام ایک، ایک لڈو، گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں ۔یا۔ صبح شام، نصف چھوٹی چمچ خشک دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، سمیت) سبز پوڈر اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (دارہلد) پوڈر کو گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، بعد غذا، پی لیں۔ بچوں کو یہی پانی تازہ مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پلائیں]۔ (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا، نیچے لکھے ادویات والے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں)
۔10۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔
۔11۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کیلئے: ڈی۔کَیل پوڈر: (سہانجنا کے پتے، سفید موصلی، کوزہ مصری (50، 50 گرام) کا پوڈر بنا کر) 1 سے 2 چنے برابر، صبح شام، ہمراہ نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز لیں۔ ساتھ 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی لیں۔ ہر ہفتہ مچھلی کے تیل کا 1 کیپسول لیں۔ جسم کو ٹھنڈی دھوپ زیادہ لگائیں۔
۔12۔ خون کی کمی کیلئے: خون افزاء پوڈر: ایک سے 3 چٹکی، روزانہ 2 سے 3 بار، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے لیں ۔یا۔ ہومیو سیرپ آئرن پلس کا ایک چمچ دن میں 2 بار لیں۔
۔13۔ بار بار پیشاب، خون کی کمی، جلن، لرزا بخار کیلئے: کلونجی، تخم کاسنی، اجوائن دیسی (50، 50 گرام)، مرچ سیاہ 30 گرام کا پوڈر بنا کر، روزانہ 3 بار، 2 گرام پوڈر، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے بعد غذا لیں۔

حصہ دوم: کوئی سے دو یا تین نسخے بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں:

۔14۔ کالا زیرہ، لاکھ دانہ، اجوائن (50، 50 گرام)، کلونجی، پودینہ (30، 30 گرام) کا پوڈر بنا کر صبح و شام نصف چھوٹی چمچ ہمراہ سرکہ سیب بڑا چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر لیں۔
۔15۔ پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے: ایک چھوٹی چمچ کُٹی ہوئی ادرک، پانچ بڑےچمچ باڈی لوشن، پلاسٹک ریپ، ایک صاف تولیہ اور ایک فلیکسی بَل بینڈیج۔ تولیے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر اپنے پیٹ پر 5 منٹ کیلئے لپیٹ لیں، تاکہ آپ کے پیٹ پر موجود تمام مسام کھل جائیں۔ پھر کُٹی ہوئی ادرک اور باڈی لوشن ملا کر اپنے پیٹ پر ملیں اور پھر اس پر پلاسٹک ریپ چڑھا دیں۔ بہت زور سے پلاسٹک ریپ نہ باندھیں ورنہ آپ کو سانس لینے میں دشواری ہو گی۔ اس بینڈج کو کم از کم پانچ گھنٹے تک بندھا رہنے دیں۔ بہترین نتائج چاہتے ہیں تو پوری رات بندھا رہنے دیں اور صبح اتار لیں۔
۔16۔ سلمنگ پوڈر: لونگ 1 گرام اور تخم السی 100 گرام کا پوڈر بنا کر 1 بڑا چمچ صبح نہار منہ یا کھانے کے دوران نیم گرم پانی میں حل کر کے پی لیں۔ تین دن کے بعد تین دن ناغہ کریں۔ پھر تین دن استعمال کریں۔ سال بھر یہ عمل جاری رکھیں۔

روحانی علاج:

1. ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک ماردیا کریں۔
2. دو رکعت نفل کے بعد پڑھیں: یَا اﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ۔

===============

Prime Cancer Care & General Hospital (PCCGH)
Prime Institute of Health Sciences (PIHS)
One Kilometer from Motorway Chowk (Chungi No.26),
Motorway Service Road, Sector H-15, Islamabad
WhatsApp Message: 03125448922
Timing: 9am to 1pm (First 3 Weeks of Month, Sunday Off)
—–
For more information: www.healthymanners.com
YouTube Channel: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

===============

پرائم کینسر کیئر اینڈ جنرل ہسپتال (PCCGH)

پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (PIHS)

موٹروے چوک (چونگی نمبر 26) سے ایک کلومیٹر،

موٹروے سروس روڈ، سیکٹر H-15، اسلام آباد

واٹس ایپ میسیج: 00923125448922

ادویات کیلئے واٹس ایپ میسیج: 00923259111519.

وقت ملاقات: صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک (مہینے کے پہلے 3 ہفتے، اتوار کی چھٹی)

گوگل لوکیشن: https://maps.app.goo.gl/X5i7RL6Puyf5uP9s9

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید معلومات کیلئے: www.healthymanners.com

یوٹیوب چینل: www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah

==============

کراچی سے ادویات منگوانے کیلئے:۔

شاہ کلینک، عیسیٰ نگری، کراچی:۔

واٹس ایپ میسیج:۔  00923122764270

جاز کیش: 00923002569229

================

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *