Natural Cure for Kidney Problems:
Natural Cure for Kidney Failure: ناکارہ گردوں کا قدرتی علاج: پرہیز: فولاد کی حامل غذائیں (پالک، گوشت، چاول، مکئی، تمام دالیں)، تمام تلی ہوئی غذائیں، تمام بیکری آئٹمز، پیک شدہ اور بازاری کھانے، سُستی، کاہلی، سگریٹ نوشی، کولڈ ڈرنکس، شراب نوشی، موٹاپا، کھانے کے فوراً بعد پانی پینا، قبض، جنک فوڈز، فوڈ سپلی منٹس، شدید ٹھنڈے یا شدید گرم مشروبات، پیک شدہ جوسز، کالی پتی کی چائے، کافی، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، وغیرہ۔ حصہ اول: یہ سب نسخے لازمی استعمال کریں: 1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ (پیچش ہوں تو 6 بار لیں)۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔ 2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] اور 1 چنے سے 2 چٹکی تک میٹھا سوڈا ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے) 3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، 2 ابلے انڈوں کی سفیدی، [دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔یا۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور میٹھا سوڈا ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔ 4۔ بغیر تڑکا سالن: تھوڑی [سیاہ مرچ، معدنی نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، میتھی، مٹر، مشروم] اور زیادہ پانی میں ہلکی آگ پر بغیر فرائی پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، کھیرا، سیاہ مرچ اور (پالک اور سرسوں کا ساگ برابر سبز دھنیا ملا کر)]، (2 اُبلے انڈوں کی سفیدی ملا کر کھائیں)۔ 5۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی غذا میں ملا کر کھائیں۔ 6۔ ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ نیازبو (یا تُلسی)، چٹکی [سونف، سہانجنا پوڈر یا سہانجنا کی لکڑی کا ٹکڑا]، 2 عناب اور چھوٹی الائچی کو کپ پانی میں ایک ابال دے کر چھان کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا [شہد یا سٹیویا] ملا کر، سارا دن چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلائیں۔ 7۔ تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی کی، پھولوں، پتوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام ایک، ایک لڈو، گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں ۔یا۔ صبح شام، نصف چھوٹی چمچ دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، سمیت) سبز پوڈر اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (دارہلد) پوڈر کو گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، بعد غذا، پی لیں۔ بچوں کو یہی پانی تازہ مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پلائیں] (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا) 8۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔ 9۔ اکسیر ٹی ورقی: ایک چاول سے چنے برابر مقدار، صبح و شام نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے بعد غذا دیں۔ حصہ دوم: ان میں سے حسبِ ضرورت کئی نسخے استعمال کر سکتے ہیں: 1۔ یوریا، کریٹینائن، ڈائلیسز سے نجات: رات کو 200 گرام کلونجی کو 10 لٹر پانی میں بھگو کر صبح ہلکی آگ پر اُبالیں۔ کلونجی ہلکی سرخی مائل ہو جائے تو پانی کپڑچھان کر کے فرج میں رکھ لیں۔ روزانہ صبح اس پانی کے 2 گلاس میں تھوڑا شہد یا “سٹیویا” ملا کر 3 بار “شِفَاء مِنْ جَانِبَ اللہ” پڑھ کے نہار منہ پی لیں۔ ان شاءاللہ، پانی ختم ہونے سے پہلے گردے ٹھیک ہو جائیں گے ۔یا۔ پیپل اور نیم کے پتوں کا جوس برابر مقدار میں ملا کر ایک کپ روزانہ صبح و شام، 3 سے 4 ماہ تک پی لیں ۔یا۔ مغز کدو پوڈر5 گرام، دن میں 2 بار عرق کدو یا قہوہ کدو سے دیں ۔یا۔ تیز پتا، سونف ، کلونجی ، رائی کو ہموزن ملا کر، 3 گرام کا قہوہ بنا کر روزانہ پی لیں۔ ہر ہفتہ ڈائلسز ہوں، تو 2 ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گے ۔یا۔ یورک ایسڈ، بی پی کیلئے: سبز الائچی 6 عدد، ادرک 10گرام، پودینے کے پتے 16 عدد، سونف 1 چھوٹی چمچ، پانی 8 کپ۔ ہلکی آنچ پر ابالیں۔ 6 کپ رہ جائے تو 1 کپ 3وقت پی لیں۔ 2 سے 3ماہ لیں۔ 2۔ گردے مثانے کی پتھری اور ڈائلیسز سے نجات: دو ہفتے تک روزانہ مکئی کے بُھٹوں کے دو مٹھی بال، ڈیڑھ گلاس پانی میں اُبالیں۔ جب ایک گلاس پانی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر آدھا صبح اور آدھا دوپہر کو چھان کر پی لیں۔ اس کے بعد خوب پانی پیتے رہیں۔ 3۔ فیل گردے، ڈاکٹر لاعلاج بھی کہہ دیں: بھکڑا (سائے میں خشک کیا ہوا) کا پوڈر 6 گرام، لاجونتی 2 چمچ کے قہوے سے 7دن تک دیں ۔یا۔ مرغی کے پوٹے کی زرد جھلیاں سائے میں خشک کر کے پوڈر بنا کر صبح نہار منہ چوتھائی چمچ 10 دن تک کھلائیں۔ 4۔ گردہ کے انفیکشن کیلئے پونسٹان، آگمنٹن: ملٹھی، ہلدی، سونف (8، 8 گرام)، سہاگہ بریاں 4 گرام، سَت ملٹھی 2 گرام کا پوڈر بنا کر روز 1 یا2 چنے کے برابر لیں۔ 5۔ گردے کی پتھری یا انفیکشن کیلئے: معجون فلاسفہ، جوارش زرعونی بنسخہ کلاں چھوٹی چمچ استعمال کریں۔ 6۔ پَس سیلز، سوزاک، ESR کیلئے: ہلدی،