Body, Joint Pain, Sciatica and Accident Injuries Alternative Treatment Recipes

Body and Joint Pains Natural Cure: ———————— جسمانی اور جوڑوں کے دردوں کا قدرتی علاج: ضروری پرہیز: (اس میں سے کسی ایک چیز کا استعمال بھی جاری رہا تو مرض بڑھنے کا خطرہ رہے گا۔) غصّہ، پریشانی، ٹینشن، ڈپریشن، خوف، منفی سوچیں، سرخ گوشت یا اُن کی یخنی یا شوربہ، تمام دالیں، تمام چاول، انڈے کی زردی، سفید آٹا یا میدہ کی بنی اشیاء، بیکری اور کریانہ آئٹمز، تمام فرائیڈ غذائیں (پراٹھے، سموسے، پکوڑے، انڈہ فرائی یا آملیٹ، پیاز میں تڑکا لگا کر پکایا ہوا سالن، سلانٹیاں، کُرکرے، چاکلیٹ، جنک فوڈز، چپس، شوارمے، پِزے، وغیرہ)، تمام فوڈ سپلی منٹس، تمام بادی تاثیر والی غذائیں، مشروبات (دہی، لسی، کڑھی، چائے، مکھن، وغیرہ)، تمام شدید گرم، تیزابی یا بادی تاثیر والے تازہ یا خشک پھل اور سبزیاں (آم، کیلا، چلغوزہ، اخروٹ، مونگ پھلی، وغیرہ، پیاز، پالک، بینگن، کریلا، مولی، پھول گوبھی، آلو، بھنڈی، اَروی، کچالو، وغیرہ)، سرخ، سبز یا شملہ مرچ، سفید نمک، چینی، کیمیکل والی پیلی شکر یا گڑ، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، نسوار، گرم دھوپ یا موسم، وغیرہ، تمام پیک شدہ بازاری جوسز اور غذائیں، کولڈ ڈرنکس، ٹھنڈا پانیٍ، مائیکرو ویو اوون، پلاسٹک کے برتن، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون، ہینڈز فری کیبل، وغیرہ کا استعمال۔۔ حصہ اوّل: مکمل پرہیز کے ساتھ درجِ ذیل تمام غذائی اور دوائی نسخوں پر لازمی عمل کریں: ۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ (پیچش ہوں تو یہ 6 بار لیں)۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔ ۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے) ۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، 2 ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی، بغیر تڑکا سالن] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔۔ یا ۔۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور میٹھا سوڈا ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔۔ یا ۔۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔ ۔4۔ بغیر تڑکا سالن: سیاہ مرچ، معدنی (پنک) نمک، اصلی ہلدی، لہسن، ادرک، تازہ یا خشک دھنیا، پودینہ، سونف، ٹماٹر (بغیر چھلکا اور بیج)، تھوڑی میتھی، مٹر، بٹن مشروم، 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی اور پانی میں ہلکی آگ پر بغیر فرائی پکائی سبزیاں [تمام کدو، ٹینڈے، توریاں، شلجم، گاجر، چقندر، بند گوبھی، کھیرا، سیاہ مرچ اور (پالک اور سرسوں کا ساگ برابر سبز دھنیا ملا کر)، وغیرہ] ۔5۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔ ۔6۔ ہاضم قہوہ: صبح شام، شاخ (تازہ پودینہ، تازہ نیازبو)، چٹکی (سونف، سہانجنا پوڈر یا شاخ)، 2 عناب اور چھوٹی الائچی، کپ پانی میں ابال کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا شہد یا سٹیویا ملا کر نیم گرم پلائیں۔ ۔7۔ تازہ پھل: سیب، انجیر، فالسہ، تربوز، امرود، ناشپاتی، میٹھے، پپیتا، جاپانی پھل، جامن، خوبانی، کینو، مالٹا، سنگترہ، گرائپ فروٹ، خربوزہ، گرما، لیچی، چیری، سٹرابری، انار، انگور، آڑو، آلوبخارہ، املی، گنے کی گنڈیریاں، سَورسوپ پھل، وہیٹ گراس جوس، مکئی کا اُبلا یا بُھنا ہوا بُھٹہ یا دانے، ۔8۔ سردیوں میں جب پی ایچ لیول 7 سے اوپر ہو تو کم مقدار میں خشک پھل: بادام، خوبانی، پستہ، انجیر، شہتوت، کاجُو، آملہ، (عرقیات یا پانی میں بھگو کر یا رگڑ کر)۔ ۔9۔ تازہ دھماسہ یا سُچی بُوٹی (پشتو میں ازغکے، پنجابی میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ) کی، پھولوں، پتوں، کانٹوں سمیت مکمل سبز شاخیں دھو کر، پیسٹ بنا کر اخروٹ برابر لڈو بنا کر فریز کر دیں۔ روزانہ صبح، دوپہر، شام ایک، ایک لڈو، گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر موٹی چھلنی سے چھان کر بعد غذا (گرمیوں میں نارمل، سردیوں میں نیم گرم) پلائیں ۔۔ یا ۔۔ صبح شام، نصف چھوٹی چمچ خشک دھماسہ کا (پھولوں، پتوں، سمیت) سبز پوڈر اور نصف چھوٹی چمچ سمبلو (دارہلد) پوڈر کو گرم پانی میں بھگو کر، نارمل ہونے پر چھان کر، بعد غذا، پی لیں۔ بچوں کو یہی پانی تازہ مکس جوسز میں ملا کر ہر گھنٹے بعد پلائیں] ۔۔ یا ۔۔ [بلغم، کھانسی، پھیپھڑوں میں کینسر یا جسم میں پانی ہو تو: اکسیردھماسہ پوڈر(سبز دھماسہ پوڈر (2 چمچ)، سمبلو پوڈر (1 چمچ)، ہلدی (1/2 چمچ)، اکسیر ورقی (1/4 چمچ)، اکسیر ٹی (1/8 چمچ) ملا کر) کی 1 سے 4 چنے تک مقدار، صبح و شام اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز میں بعد غذا دیں۔] (پیلی دھماسہ کا فائدہ نہ ہو گا، نیچے لکھے ادویات والے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں) ۔10۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔ ۔11۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کیلئے: ڈی۔کَیل پوڈر: سہانجنا کے پتے، سفید موصلی، کوزہ مصری (50، 50 گرام) کا پوڈر بنا کر روزانہ آدھی چھوٹی چمچ (3 گرام) ناشتے کے 2 گھنٹے بعد اور رات کو سونے سے گھنٹہ قبل، ہمراہ نیم گرم دودھ لیں اور 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی لیں۔ ہر ہفتہ مچھلی کے تیل کا 1 کیپسول لیں۔ جسم کو ٹھنڈی دھوپ زیادہ لگائیں۔ ۔12۔ خون کی کمی کیلئے: خون افزاء پوڈر: کلو چونا، 4 کلو پانی میں بھگو کر چار دن بعد پانی نتھار