Height Gaining in Natural Way

قد بڑھانے کا قدرتی طریقہ: اسباب: قد چھوٹا رہ جانا اکثر جینیاتی عناصر کی وجہ سے ہوتا ہے جو آپ کی غذا، طرز زندگی اور کیمیائی انسانی نمو، اور ہارمونز پر منحصر ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود قدرتی طور پر قد بڑھانے کیلئے ایسی غذائیں اور طریقے موجود ہیں جن سے قد بڑھانا ممکن ہے: پرہیز: شدید بادی غذائیں، تمام بیکری اور کریانہ آئٹمز، تمام پیک شدہ بازاری جوسز، مشروبات اور کھانے، تمام فوڈ سپلی منٹس، جنک فوڈز، فرائی کی گئی غذائیں، سوڈے کی بوتلیں، ٹھنڈا پانیٍ، چائے، مائیکرو ویو اون میں تیار یا گرم کی گئی غذائیں، الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، پلاسٹک کے برتن، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون کا استعمال۔ 1۔ اچھی خوراک: قد بڑھانے کیلئے ایسی غذائیں لیں جن میں کیلشیم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر وٹامنز اور معدنیات موجود ہوں۔ تین ابلے انڈوں کی سفیدی روزانہ کھائیں۔ جَو کا آٹا، باجرہ، مکئی، کیلے، وغیرہ میں فائبر کے ساتھ آئرن، میگنیشیم، اور سیلینیم بھی پایا جاتا ہے، جو قد لمبا کرنے میں مددگار ہے۔ ۔2۔ میٹھی نیند: نیند کے دوران قد بڑھنے کا عمل متحرک ہو جاتا ہے۔ کمر کے بل، دائیں یا بائیں کروٹ سیدھا لیٹنے سے قد میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ دن بھر میں ریڑھ کی ہڈی سکڑتی ہے اور لیٹنے کے بعد وہ اپنی اصل شکل میں واپس آ جاتی ہے۔ دماغ کو پرسکون رکھیں اور دن میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور پوری کریں۔ ۔3۔ جسمانی خشکی، میٹھی نیند کیلئے: تیل سرسوں ہلکے ہاتھ سے سر، ناف، نتھنوں، ہاتھ، پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں (کسی رسولی پر دباؤ نہ آئے)۔ رات کو تیل کدو شیریں کا ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سے لیں۔ ۔4۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کیلئے: ڈی۔کَیل پوڈر: سہانجنا کے پتے، سفید موصلی، کوزہ مصری (50، 50 گرام) کا پوڈر بنا کر روزانہ آدھی چھوٹی چمچ (3 گرام) ناشتے کے 2 گھنٹے بعد اور رات کو سونے سے گھنٹہ قبل، ہمراہ نیم گرم دودھ لیں اور 2 اُبلے انڈوں کی سفیدی لیں۔ ہر ہفتہ مچھلی کے تیل کا 1 کیپسول لیں۔ جسم کو ٹھنڈی دھوپ زیادہ لگائیں۔ ۔5۔ خون کی کمی کیلئے: خون افزاء پوڈر: ایک سے 3 چٹکی، روزانہ 2 سے 3 بار، نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز سے لیں ۔یا۔ ہومیو سیرپ آئرن پلس کا ایک چمچ دن میں 2 بار لیں۔ ۔6۔ گوشت کھائیں: گوشت میں پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنا کر قد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ دیسی مرغی کے گوشت میں موجود وٹامن بی 12، نیاسین، سیلینیم، فاسفورس اور امائنو ایسڈ وغیرہ قد کو بڑھاتے ہیں۔ مچھلی میں اومیگا تھری، وٹامن ڈی اور پروٹین قد بڑھانے میں معاون ہیں۔ ۔7۔ بادام کھائیں: بادام میں وٹامنز، معدنیات، فائبر، منگنز اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ قد بڑھانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز بناتے ہیں۔ ۔8۔ دودھ اور دہی کا استعمال: دودھ میں وٹامن اے، وٹامن ڈی اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں جس سے قد بڑھنے لگتا ہے۔ دہی میں بھی بنیادی غذائی اجزاء مثلاً کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم، وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے اور قد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ۔9۔ انڈوں کا استعمال: انڈے وٹامن B12 اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے قد بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ صبح ناشتے میں ایک آدھا ابلا ہوا انڈا لازمی شامل کریں۔ انڈا فرائی یا آملیٹ کھانے سے اُلٹا نقصان کا خطرہ ہے۔ ۔10۔ شکر قندی کھائیں: شکر قندی میں وٹامن اے، وٹامن بی 6، وٹامن سی، منگنز، میگنیشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ اجزاء جسمانی ڈھانچے کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ سٹریس اور ڈپریشن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ شکرقندی میں سوزش، اینٹی ذیابیطس، اور قد بڑھانے کے لیے اہم خصوصیات بھی ہیں۔ ۔11۔ سبزیاں اور پھل کھائیں: قد بڑھانے کیلئے تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں۔ ان میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، کیلشیم، کاربوہائڈریٹس، آئرن اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء قد بڑھانے میں بہت معاون ہیں۔ سبز رنگ کی سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔ ۔12۔ قد بڑھانے کیلئے ورزشیں: چند ورزشوں کو اپنا کر اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں کچھ مثبت تبدیلیاں لا کر قد بڑھایا جا سکتا ہے۔ اچھی خوراک کیساتھ قد بڑھانے کیلئے ورزش کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اگر ورزش نہیں کریں گے تو خوراک زیادہ اثر نہیں کرے گی: ۔13۔ لٹکنے والی ورزش: قد بڑھانے میں لٹکنے والی ورزشوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ کسی بھی لوہے کی راڈ یا کسی مضبوط چیز کو پکڑیں اور لٹک جائیں۔ جتنی دیر ممکن ہو خود کو لٹکا کر رکھیں۔ دن بہ دن لٹکنے کا وقت بڑھائیں۔ اس سے قد لمبا، ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ ۔14۔ دیوار پر ٹارگٹ کو چھونا: اپنے گھر میں کسی دیوار کے ساتھ دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جائیں۔ اپنی ایڑیاں زمین پر رکھیں اور دونوں بازو زیادہ سے زیادہ اوپر کو اُٹھائیں۔ اب کسی کچی پنسل یا رنگ سے اپنے ہاتھ کی انگلی سے ایک انچ اونچا چھوٹا سا نشان لگا دیں۔ صبح شام ۵ سے ۱۰ منٹ تک اسی نشان کو ہاتھ سے چھونے کی کوشش کریں۔ جب ہاتھ اس نشان تک پہنچ جائے تو پھر اس سے ایک انچ مزید اوپر ایک اور نشان لگا لیں۔ ۔15۔ تیراکی کرنا: تیراکی کے دوران پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کُھل کر آرام دہ حالت میں ورزش کر پاتے ہیں، جس سے قد کے بڑھنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ ۔16۔ سائیکل چلانا: قد لمبا کرنے کیلئے سائیکل چلانے کی عادت اپنائیں، سائیکل چلانے سے ٹانگیں مضبوط اور لمبی ہوتی ہیں، جبکہ سٹیمنا بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ۔17۔ رسی کودنا: یہ قد بڑھانے سمیت وزن میں کمی کا بھی سبب بنتی ہے۔ اس سے ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد بھی بڑھتا ہے۔ ۔18۔ وی شیپ یوگا: سیدھا کھڑے ہو کر نیچے کی جانب جھکتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں، اس دوران سر اور جسم گھٹنوں