Natural Remedies for All Types of Fever, Dengue, Lack of Platelets, Typhoid, etc.

ہر طرح کے بخار کا قدرتی علاج: ضروری پرہیز: تمام تلی ہوئی غذائیں، تمام بیکری آئٹمز، پیک شدہ اور بازاری کھانے اور مشروبات، شدید ٹھنڈے یا شدید گرم مشروبات، سوڈے کی بوتلیں، دال ماش، جنک فوڈز، وغیرہ۔ الکحل، تمباکو، پان، بیڑی، کالی پتی کی چائے، کافی، وغیرہ۔ حصہ اول: درجِ ذیل سب نسخے ضروری ہیں: ۔1۔ گولڈن چھلکا اسبغول: اصلی چھلکا اسبغول 15 چمچ میں اصلی ہلدی 1 چمچ ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ 3 بار (پیچش ہوں تو یہ 6 بار)، اس کا ایک بڑا چمچ، 2 چٹکی تا نصف چھوٹی چمچ [تخم بلنگو، مقوی مفرح پوڈر]، اونٹنی کے نیم گرم دودھ یا تازہ مکس جوسز کے گلاس میں ملا کر فوری خالی پیٹ پی لیں۔ سوتے وقت چٹکی دائیں، بائیں گال میں رکھ کے سو جائیں۔ منہ میں مرض ہو تو ہر وقت زیادہ رکھیں، کھانے سے قبل کُلی کر لیں۔ ۔2۔ تازہ مکس جوسز: روزانہ 4 سے 6 بار، [سبز کدو، گاجر، چقندر، سبز سیب، تربوز، فالسہ] کے تازہ مکس جوسز کے نصف گلاس میں 1، 1 چمچ [لیموں کا جوس، جَو کے ستُّو، عرق (مکو، کاسنی، سونف، برنجاسف یا گلاب)] ملا کر، مرچ سیاہ چھڑک کر پیتے رہیں۔ (لازمی 4 سے 6 چیزوں کا جوس ملا کر پینا ہے) ۔3۔ جوی (اوٹ) یا چکی والا جَو کا دلیہ یا جَو کے ستُّو یا ساگودانہ: پانی میں ہلکی آگ پر پکا کر، ابلے انڈوں کی سفیدی، [بغیر ابالے اونٹنی کا دودھ، تھوڑا شہد یا سٹیویا] یا [ہاضم چٹنی] اور چٹکی سہانجنا پوڈر ملا کر ۔یا۔ جَو، مکئی کے مکس آٹے میں تھوڑا گندم کا آٹا اور سوڈیم بائی کاربونیٹ ملا کر، خشک روٹی توے سے اتار کر ثرید بنا کر ۔یا۔ دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کھائیں۔ ۔4۔ ہاضم چٹنی: 3 حصے تازہ دھنیا، 1 حصہ تازہ پودینہ، ½ حصہ تازہ نیازبو یا تُلسی، تھوڑا [لہسن، ادرک، سونف، انار دانہ، زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سیاہ مرچ، معدنی نمک] کی چٹنی بنا کر ہر کھانے میں ملا کر کھائیں۔ ۔5۔ ہاضم قہوہ: شاخ تازہ پودینہ، تازہ نیازبو (یا تُلسی)، چٹکی [سونف، سہانجنا پوڈر یا سہانجنا کی لکڑی کا ٹکڑا]، 2 عناب اور چھوٹی الائچی کو کپ پانی میں ایک ابال دے کر چھان کر، لیموں کا جوس اور تھوڑا [شہد یا سٹیویا] ملا کر، سارا دن چمچ، چمچ کر کے نارمل درجہ حرارت پر پلائیں۔ حصہ دوم: درجِ ذیل میں سے کوئی سا ایک یا دو نسخے استعمال کر سکتے ہیں: ۔1۔ بخار کیلئے: ایک عدد تازہ پیپل کا پتا پیس کر حسب ضرورت شہد یا سٹیویا ملا کر چٹائیں۔ تین دن بخار کو دفع کرتا ہے۔ ۔2۔ ٹائیفائیڈ بخار، موشن و انتڑیوں کے امراض، امراضِ جگر اور یرقان، سر درد، گلے کی خرابی، ٹانسلز، منہ اور دانتوں میں انفیکشن، گردوں کی خرابی: صبح، دوپہر، شام حسبِ عمر نصف چھوٹی چمچ تک قسط شیریں کا سفوف سادہ پانی کے ساتھ لیں۔ ٹائیفائیڈ کے جراثیم بھی چند منٹ میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ۔3۔ دیسی پیناڈول، پونسٹان، آگمنٹن: سَت ملٹھی 2 گرام، سہاگہ بریاں 4 گرام، ملٹھی 8 گرام، سونف 8 گرام، ہلدی 4 گرام۔ کھرل کر کے یکجان کر لیں۔ روز صبح شام ایک چنے کے برابر ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ اندرونی چوٹ، انفیکشن، پٹھوں کا درد، مسلز انجری، بخار، وغیرہ میں یہ پینا ڈول، پونسٹان اور آگمنٹن سے بہتر ہے۔ ۔4۔ بخار کیلئے دیسی کونین پوڈر: دیسی شکر 100 گرام، گئودنتی پوڈر 20 گرام میں شیر مدار 10 گرام (ایک بڑا چمچ) قطرہ قطرہ کر کے تقریباً 4,5 گھنٹے تک خوب رگڑائی کریں اور دھوپ میں خشک کر کے پوڈر بنا لیں۔ بچوں کو 1 سے 2 چاول اور بڑوں کو 3 سے4 چاول روزانہ 3 بار دیں۔ ۔5۔ کشتہ گئودنتی: حسبِ ضرورت گئودنتی کو شہد لگا کر اجوائن دیسی میں رکھیں۔ جتنی لگ جائے ٹھیک ہے۔ اب اس کو کوئلوں پر سوختہ کر لیں۔ پھر اسے نیم کے نغدہ میں رکھ کر کوزہ میں بند کر کے مقدار کے حساب سے اوپلوں کی آگ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نکال پوڈر کر لیں۔ دو رتی گئودنتی، آدھی رتی دیسی کونین، صبح، دوپہر، شام دیں۔ ان شاءاللہ، پہلی خوراک سے ہی بخار اتر جائے گا۔ بخار، ملیریا، ٹائیفائیڈ، نزلہ، زکام، چھاتی کے انفیکشن، سر درد، دردشقیقہ کا حتمی اور مجرب علاج ہے۔ پندرہ منٹ میں سردرد نزلہ زکام چھاتی کے انفیکشن میں سکون ملتا ہے۔ احتیاطاً پانچ یوم تک دوا لیں۔ ۔6۔ اکسیر بخار: مغز کرنجوہ 250 گرام، فلفل سیاہ 60 گرام، نوشادر ٹھیکری 25 گرام۔ سفوف بنا کر چھوٹی چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ دو خوراک ہی کافی ہوں گی۔ ۔7۔ تریاق نزلہ بخار: گل بنفشہ، گل غافث، اسطوخودوس، بادیان خطائی، پپلامول (ہر ایک پچاس گرام)۔ اجزاء پرانے نہ ہوں۔ صاف ستھرا کر کےباریک پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک تا تین ماشہ، صبح دوپہر شام، ہمراہ نیم گرم پانی لیں۔ ساتھ تیز بخار ہو تو دو ماشہ تریاق نزلہ، دورتی دیسی کونین، پانچ رتی کشتہ گاؤدنتی ملا کر نیم گرم پانی یا دودھ سے یا جوشاندہ (اجوائن دیسی، منقیٰ، خوب کلاں، سونف) سے لیں۔ ان شاءاللہ ایک دن میں بخار، سردرد، نزلہ، زکام، چھاتی کے انفیکشن، وغیرہ دور کرنے میں زود اثر ہے۔ خصوصاً کپکپی کے ساتھ ملیریا پندرہ منٹ میں دور ہو گا۔ پانچ یوم دوائی لیں۔ ۔8۔ تریاق بخار: مغز کرنجوہ، کوڑ انڈیا، برگ افستین (برابر وزن) باریک پیس کر ایک ہزار ملی گرام کا کیپسول صبح شام ہمراہ پانی دیں۔ ان شاءاللہ، ایک دن میں بخار اتر کر مریض تندرست ہو جاتا ہے اور ٹائیفائیڈ کی رپورٹ بھی نیگیٹو آ جاتی ہے۔ ۔9۔ تریاق دمہ، تپ دق، بخار کاہنہ: سُمبلو، کشتہ گئودنتی، ست گلو اور افسنتین (دس دس تولہ)، اجوائن خراسانی دو تولہ اور نمک خوردنی ایک تولہ۔ سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور ایک ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ چائے استعمال کریں۔ چند دن میں پرانا بخار، دمہ، تپ دق سے نجات ہو گی۔ ================ ڈینگی بخار اور پلیٹلیٹس کا قدرتی علاج:* ڈینگی بخار کو ہڈی توڑ بخار بھی کہتے ہیں۔ اگر پلیٹلیٹس ڈیڑھ لاکھ سے کم ہوں تو بخار ڈینگی ہو سکتا ہے۔ اس کی علامات شدید درد اور قے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پلیٹلٹس چیک کروائیں، اگر پچاس ہزار سے نیچے آ