
شادی کیلئے وظائف:
1. اچھے رشتے کیلئے: مقصد کو ذہن میں رکھ کے ہر وقت لا تعداد سُبْحَان َاللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھیں۔
2. مناسب رشتہ کیلئے: اکیس یوم تک، بعد نمازِ عشأ، اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ، سو مرتبہ یہ پڑھیں: أَمَّن يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ (النمل۔62) یا 121 مرتبہ خَلَقْنَا کُمْ اَزْوَاجًا(النّبا۔8) پڑھیں اور اس کے بعد دعا کریں۔ یہ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔
3. رشتہ نہ آتا ہو، یا پسند نہ آتا ہو: تین ماہ تک، ہر مہینہ صرف گیارہ دن، ایک سو بارہ مرتبہ رَبِّ إِنِّيْ لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْر (القصص۔24) پڑھیں اور تین دفعہ سُورۃ الضُّحیٰ پڑھ کر دعا کریں۔ یا صبح و شام ایک تسبیح اس دعا کے پڑھنے سے اللہ کی طرف سے نیک اور صالح بیوی اور اولاد عطا ہو گی: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ إِمَامًا(الفرقان۔74)۔
4. حسب منشاء شادی کیلئے: پہلی چار نمازوں کے بعد اول و آخر سات بار درود پاک کے ساتھ 33 مرتبہ اور عشا کی نماز کے بعد333 مرتبہ اور یہ آئت پڑھیں: إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّيْ وَحُزْنِيْ إِلَى اللّهِ (یوسف۔86) ۔ یہ عمل اس وقت تک روزانہ کرتے رہیں جب تک لڑکی یا لڑکے کا مناسب رشتہ نہیں ہو جاتا۔ انشاءاللہ پہلے ہی چلہ میں کام ہو جائے گا۔ خواتین مخصوص ایام کے دن بعد میں پورے کر سکتی ہیں۔
5. فوری رشتہ کیلئے: خود بعد نمازِ عشأ یَا مُعْطِیْ گیارہ ہزار بار گیارہ دن تک اس طرح پڑھے کہ جمعرات سے شروع اور اتوار کو ختم کرے۔
6. شادی کا پیغام نہ آتا ہو: وہ دو رکعات نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ یَا لَطِیْفُ پڑھے اورپھر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ کے حکم سے ایک ماہ کے اندر کام ہوگا۔یا شادی میں کسی بھی وجہ سے رکاوٹ ہو تو وہ سورۃ نمبر 60 اَلْمُمْتَحِنَۃ روزانہ پانچ بار باوضو پڑھے۔
7. جس کا رشتہ ہونا مقصود ہو: وہ خود اکیس دن،روزانہ ایک دفعہ سورۃ طٰہٰ پڑھے اور ساتھ 16641 بار یَا لَطِیْفُ کا ورد کرے۔
8. شادی کے جملہ امور بخیرو خوبی انجام دینے کیلئے: (اول و آخر درود شریف)، سُوْرَۃ القُرَیْش کو بعد نمازِ عصر اور عشأ ، اکیس بار پڑھیں۔
9. شادی میں بندش ہو تو: 41 دن بعد نمازِ عشأ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ، 41 مرتبہ سُورۃ اِخلاص پڑھ کے دعا کرے، یا سُورَۂ اَحزَاب تین جمعرات، سات لوگ ایک نشست میں بیٹھ کر تین تین دفعہ پڑھیں اور پھر پانی پر دم کر کے پانی بچی یا بچے کو پلائیں۔
10. رشتوں کی رکاوٹ ہو تو: سورہ ناس 101 بار، سورہ فلق 111 بار، سورہ کافرون 101بار پڑھ کر چھوٹی الائچی اور پانی پر دم کر کے کھلائیں۔ 11 سے 21 دن میں رشتوں کی ختم ہو جائے گی۔ صدقہ اس بچی کے وزن کے جتنا گندم یا آٹا کسی یتیم بیوہ کو دے کر یہ استعمال کروایا جائے اور جیسے ہی اس کی شادی ہو تو پھر بھی اتنا گندم یا آٹا یا اس کی قیمت کے پیسے یتیم مسکین کو دے دیں ۔ سورہ فتح ایک بار پڑھ کر اس کو ہدیہ پنجتن پاک کریں۔ کسی بھی وقت دن میں پڑھیں اور ہر قسم کا تعویذ دھاگا جو پاس ہے، وہ اتروا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔