
خاوند اور بیوی کے اچھے تعلقات:۔
تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی ہی تخلیق ہیں، اور اللہ ہی کے بنائے نظام کے تابع ہیں۔ اللہ نے ہی خیر و شر کا نظام بھی تخلیق کیا اور مخلوق کو اپنی مرضی سے خیر یا شر کا راستہ اختیار کرنے کا مکمل اختیار بھی دیا۔ لیکن کائنات کا مکمل نظام اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کے تابع ہے اور اللہ کی مرضی کے بغیر درخت کا پتّا بھی حرکت نہیں کر سکتا۔ اس دنیا میں جو بھی وقوع پذیر ہوتا ہے، اس کے پیچھے اللہ کی رضا بھی شامل ہوتی ہے۔ غصہ اور ڈپریشن اس وقت شروع ہوتا ہے، جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام ہماری مرضی کے مطابق کیوں نہیں ہوا؟ اور ہم بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں صرف اللہ ہی کی مرضی چلتی ہے۔ لہٰذا، اگر کوئی بھی مشکل یا رکاوٹ آ جائے تو اس پر صبر کرتے ہوئے اللہ سے ہی نجات کی دعا کریں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بلند مرتبے پر فائز کرنے کیلئے ہی کسی کو بھی آزمائش میں ڈالتا ہے۔
1. گھر میں لڑائی جھگڑے ہوں، بے راہ روی سے باز رکھنا ہو تو: ہر وقت لا تعداد سُبْحَان َاللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھیں، کھانا پکاتے ہوئے یَا لَطِیْفُ، یَا وَدُوْدُ کا ورد کریں، گھر میں پیار محبت سکون آجائے گا۔
2. نا اتفاقی ہو، یا ایک دوسرے کے دل میں محبت ڈالنی ہو تو: روزانہ گیارہ دفعہ یہ پڑھیں: وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيْعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَـكِنَّ اللہَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِِنَّهُ عَزِيْز* حَكِيْم* (الانفال۔63)
3. گھر میں امن و سکون اور خیر و برکت کیلئے: گھر میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللہ اور سُوْرَۃ اِخْلَاص پڑھ کر پہلے دایاں پاؤں اندر رکھا جائے، اور گھر والوں کو سلام کیا جائے۔ اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہُ کہیں۔
4. کسی نشے یا عاشقی معشوقی کے عادی پر یہ عمل پڑھ کر دم کریں اور پانی پر بھی دم کرکے اسے پانی میں ملا دیں جس سے سب پیتے ہیں: ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ، سات بار یہ پڑھیں: وَقُلْ رَّبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيٰطِيْنِ (97) وَأَعُوْذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ (98) (اَلْمُؤمِنُوْن)
5. اگر میاں بیوی میں محبت نہ ہو تو: اس آئت کو تین دن تک روزانہ 99 بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دونوں کو کھلائیں، ان شااللہ باہمی محبت پیدا ہوجائے گی: وَمِنْ اٰيٰتِهٖ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً، إِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ (الروم۔21)
6. خاوند یا بیوی اچھا نہ جانے تو: 7 دن لگاتار اول غسل کریں، پھر دو رکعت نماز نفل پڑھیں، پھر 3 سو مرتبہ یَاعَزِیْزُ، یَااللہُ پڑھیں۔
7. شوہر، بیوی یا سسرال کی بے اعتنائی: یا نفرت کا شکار ہو تو 41 دن تک یہ آئت روزانہ 111بار ہر نماز کے بعد پڑھیں: إِنَّ رَبِّيْ رَحِيْم* وَّدُوْد* (ہُود۔ 90)
8. جائز بات منوانے کیلئے: بکثرت پڑھیں اور پھر بات کریں: رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِيْ () وَيَسِّرْ لِيْ أَمْرِيْ () وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ () يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ () (طهٰ۔25۔28)
9. بد مزاجی کی اصلاح کیلئے: شیشی میں چنبیلی کا تیل ڈال کر اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورۃ یٰسین مبین در مبین پڑھ کر دم کریں، اور سر پر روز مالش کریں۔
10. اگر شوہر کو مہربان کرنا ہو تو: پانچ سو مرتبہ یَا مَتِیْنُ پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کرکے کھلائیں، شوہر مہربان ہوجائے گا۔
11. بدقماش کی اصلاح کیلئے: آیت فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ (الانعام۔ 45) کثرت سے پڑھیں۔
12. باہمی محبت کیلئے: اس آئت کو تین دن تک روزانہ 99 بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دونوں کو کھلائیں: وَمِنْ اٰيٰتِهٖ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً، إِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ (الروم۔21)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
subhan allah