خاوند اور بیوی کےاچھے تعلقات
گھر میں اگر لڑائی جھگڑے رہتے ہوں، تو ہر وقت لا تعداد اور کثرت سے سُبْحَان َاللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھیں، کچھ ہی عرصہ میں لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے اور گھر میں خیرو برکت ہو جائے گی۔
کھانا پکاتے ہوئے یَا لَطِیْفُ، یَا وَدُوْدُ کا ورد کریں، گھر سے بیماریاں، جھگڑے، وغیرہ ختم ہو جائیں گے اور گھر میں پیار محبت سکون آجائے گا۔
کوئی بھی مسئلہ، دکھ، بیماری ہو جس سے نجات کا کوئی راستہ نظر نہ آ رہا ہو، تو صبح و شام ۱۲۹ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھنے کو معمول بنا لیں۔
کسی گھر میں نا اتفاقی ہو، یا ایک دوسرے کے دل میں محبت ڈالنی ہو تو مطلوبہ مقصد کو دل میں رکھ کر روز گیارہ دفعہ یہ آیت پڑھیں : وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيْعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَـكِنَّ اللہَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِِنَّهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ (الانفال۔۶۳)
اگر گھر میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللہ اور سُوْرَۃ اِخْلَاص پڑھ کر پہلے دایاں پاؤں اندر رکھا جائے، اور گھر والوں کو سلام کیا جائے۔ اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہُ کہیں، تو اس سے گھر میں امن و سکون اور خیر و برکت ہو جاتی ہے۔
بے راہروی سے باز رکھنے کے لئے چالیس دن تک، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک، اور درمیان میں 360بار یَا وَدُوْدُ پڑھ کر دعا کریں۔اس دوران روزانہ گیارہ مرتبہ سورۃ فلق اور سورۃ الناس پانی پر دم کرکے بھی پلائیں۔
کسی نشے یا عاشقی معشوقی کے عادی پر یہ عمل پڑھ کر دم کریں اور پانی پر بھی دم کرکے اسے پانی میں ملا دیں جس سے سب پیتے ہیں: ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ، سات بار: وَقُلْ رَّبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيٰطِيْنِ(۹۷) وَأَعُوْذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ (۹۸)(اَلْمُؤمِنُوْن)
اگر میاں بیوی میں محبت نہ ہو تو اس آئت کو تین دن تک روزانہ ۹۹ بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دونوں کو کھلائیں، انشااللہ باہمی محبت پیدا ہوجائے گی: وَمِنْ اٰيٰتِهٖ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً، إِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ (الروم۔۲۱)
خاوند اچھا نہ جانتا ہو 7 دن لگاتار اول غسل کرے پھر دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ پھر 3 سو مرتبہ یَاعَزِیْزُ ، یَااللہُ پڑھے۔
شوہر یا سسرال کی بے اعتنائی یا نفرت کا شکار ہو تو ۴۱ دن تک یہ آئت روزانہ 111بار ہر نماز کے بعد پڑھے: إِنَّ رَبِّيْ رَحِيْمٌ وَّدُوْدٌ (ہُود۔ ۹۰)
بد مزاج شوہر کی اصلاح کیلئے شیشی میں چنبیلی کا تیل ڈال کر اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک بار سورۃ یٰسین، مُبِیْن در مُبِیْن پڑھ کر دم کریں، اور اسی سے شوہر کے سر پر روز مالش کریں۔
عشاء کی نما زکے بعد 1100 مر تبہ یَا مُؤْمِنُ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جا ئیں اور یہ تصور کریں کہ میں عرش کے سائے میں ہو ں اور شوہر نیچے ہے۔ جب یہ تصور قائم ہوجائے تو شوہر پر پھو نک مار دیں اور بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں اور شوہر کا تصور کرتے کر تے سو جائیں ۔ ان شا ء اللہ خاوند کی طر ف سے بد اخلا قی ، برائی ، زیا دتی کا اظہار نہیں ہوگا ۔ اگر کسی شو ہر کے ساتھ بیوی کا سلوک اچھا نہ ہو تو یہ عمل شو ہر بھی کر سکتاہے ۔نتا ئج دونو ں صورتو ں میں ایک جیسے مرتب ہوں گے۔
اگر شوہر کو مہربان کرنا ہوتو پانچ سو مرتبہ یَا مَتِیْنُ پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کرکے کھلائیں، شوہر مہربان ہوجائے گا۔
بدقماش کی اصلاح کیلئے سُورۂ الاِنْعَام کی آیت فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ(۴۵) کثرت سے پڑھیں۔
اگر میاں بیوی میں محبت نہ ہو تو اس آئت کو تین دن تک روزانہ ۹۹ بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دونوں کو کھلائیں، انشااللہ باہمی محبت پیدا ہوجائے گی: وَمِنْ اٰيٰتِهٖ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً، إِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ (الروم۔۲۱)
subhan allah